hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8933

.

كنز العمال

8933
Kanz al-Ummal
8933- "عمر رضي الله عنه" عن السائب بن يزيد قال بينا نحن مع عبد الرحمن بن عوف فاعتزل عبد الرحمن الطريق، ثم قال لرباح بن المغترف: غننا يا أبا حسان، وكان يحسن النصب1 فبينما رباح يغنيهم أدركهم عمر بن الخطاب، فقال: ما هذا؟ فقال عبد الرحمن: نلهو ونقصر عنا الليل، قال: لأن كنت آخذا فعليك بشعر ضرار بن الخطاب. ابن سعد.
٨٩٣٣۔۔۔ (عمر (رض)) حضرت سائب بن یزید رضہ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ہم حضرت عبدالرحمن بن عرف (رض) کے ساتھ تھے تو حضرت عبدالرحمن بن عوف راستہ سے علیحدہ ہوگئے، پھر زباح بن مغترف سے کہا : اے ابو حسان ہمیں کچھ گن گناکے سناؤ، وہ اچھے انداز سے عربی گانے گاتے تھے، اسی اثناء میں کہ زباح انھیں گا کر سنا رہے تھے تو حضرت عمر (رض) نے انھیں دیکھ لیا، آپ نے فرمایا : یہ کیا سلسلہ ہے ؟ تو عبدالرحمن نے کہا : ایسے ہی رات (کا سفر) کم کرنے کے لیے دل لگی کررہے تھے، فرمایا : اگر تم نے اس طرح کا کوئی کام کرنا تھا تو ضراربن خطاب کے شعر سناکرو۔ (ابن سعد)