hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 9167

.

كنز العمال

9167
Kanz al-Ummal
9167- أيضا عن صفوان بن سليم عن ثعلبة بن أبي مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا ضرر ولا ضرار، وإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى في مشارب النخل بالسيل للأعلى على الأسفل حتى يشرب الأعلى، ويروى الماء إلى الكعبين، ثم يسرح الماء إلى الأسفل، وكذلك حتى تنقضي الحوائط أو يفنى الماء. أبو نعيم.
٩١٦٧۔۔۔ اسی طرح مضمون بن سلیم ثعلبہ بن ابی مالک (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہ نقصان میں پڑو اور نہ نقصان پہنچاؤ، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیلاب سے سیراب کی جانے والی کھجوروں کے بارے یہ فیصلہ کیا ہے یہاں تک کہ اوپر والا سیراب کرلے اور پانی ٹخنوں تک پہنچ جائے پھر نیچے والے کی طرف کھول دے، اسی طرح کہ پانی پر دیوار پر سے گزر جائے یا ختم ہوجائے۔ (ابونعیم)