hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 9392

.

كنز العمال

9392
Kanz al-Ummal
9392- "شرار الناس الذين يشترون الناس ويبيعونهم". "الديلمي عن أبي ذر".
9388 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بدترین لوگ وہ ہیں جو لوگوں کی خرید فروخت کرتے ہیں “۔ (دیلمی بروایت حضرت ابو ذر (رض) )
فائدہ :۔۔۔ مذکورہ روایات میں غلاموں کی خریدو فروخت سے منع فرمایا ہے جبکہ اس سے پہلے ایسی روایات گزرچکی ہیں جن میں غلام خریدنے کی ترغیب ہے تو بظاہر ان میں تعارض ہے لیکن اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو درحقیقت ان میں کوئی تعارض نہیں، دراصل انسانی معاشرے میں انسانیت کو غلام بنانے کی حوصلہ شکنی مقصود ہے لہٰذا وہ روایات جن میں غلام خریدنے کی ترغیب دی گئی ہے وہ ان لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا گیا ہے جن کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جانتے تھے کہ یہ یا تو غلام کو آزاد کردیں گے یا پھر غلام کے لیے مقرر کردہ اسلامی حقوق ٹھیک ٹھیک ادا کریں گے، جبکہ یہ روایات جن میں غلاموں کی خریدو فروخت کی بالکل ممانت ہے یہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خطاب خیر القرون کے بعد آنے والے لوگوں سے ہے اور دین کی کمی ہوتی جائے گی اور وہ غھیک سے غلاموں کے حقوق ادا نہیں کرسکیں گے جیسے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :
خیر القرون قرنی ثم الذین یلونھم ثم الذین یلونھم ۔ الحدیث
ترجمہ :۔۔۔ سب سے بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے وہ جو اس کے بعد اور پھر جو اس کے بعد ہے۔ انتہیٰ ۔ واللہ اعلم بالصواب (مترجم)