9593- "نهى عن السوم قبل طلوع الشمس، وعن ذبح ذوات الدر". "ك عن علي".
9589 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورج نکلنے سے پہلے سودا کرنے سے منع فرمایا، اور دودھ دینے والے جانور کو ذبح کرنے سے بھی منع فرمایا۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت علی (رض))
فائدہ :۔۔۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ سورج نکلنے سے پہلے اندھیرا ہوتا ہے اور اندھیرے میں دھوکا دینا اور دھوکا کھانا نسبتاً آسان ہے، پھر یہ کہ سورج نکلنے سے پہلے فجر کی نماز کا وقت ہوتا ہے اور اس وقت سودے میں مصروف ہونے پر فجر کی نماز ضائع ہونے کا خوف ہے، اس لیے امت پر شفقت کے لیے منع فرمایا، رہا دودھ دینے والے جانور کے ذبح کا مسئلہ تو ظاہر ہے جب ایک جانور سے اس کی زندگی میں فائدہ حاصل ہورہا ہے تو کیوں نہ اس فائدے کو جاری رکھا جائے جب تک ممکن ہو۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)