hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 9596

.

كنز العمال

9596
Kanz al-Ummal
9596- "نهى عن بيع المضامين " والملاقيح وحبل الحبلة. "طب عن ابن عباس".
9592 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ” مضامین “ ملاقیح اور حبل الحبلۃ کی خریدو فروخت سے منع فرمایا ہے۔ (طبرانی بروایت حضرت ابن عباس (رض))
فائدہ۔۔۔ مضامین چوپایوں کے ان بچوں کو کہتے ہیں جو ابھی اپنے بڑوں کی زیر نگرانی ہوں، اور ملاقیح ملقوقحۃ کی جمع ہے، جنین اور اس کی ماں کو بھی کہتے ہیں (چوپائے جانوروں میں سے) اور حبل الحبلۃ اس کی تفسیر میں علامہ نووی شارح مسلم نے دو اقوال نقل کئے ہیں۔
اول :۔۔۔ ایک مقررہ وقت تک ادھار قیمت کے بدلے میں اپنی حاملہ اونٹنی کے اس بچے کو بیچا جائے جو اس حمل سے پیدا ہونے والے بچے کا بچہ ہوگا (یعنی اونٹنی کا نواسہ یا نواسی) امام مسلم نے حضرت ابن عمر (رض) سے اس تفسیر کو نقل کیا ہے۔ دیکھیں 3 صحیح مسلم) ۔
اور علامہ نووی نے امام مالک اور امام شافعی کی طرف اس تفسیر کو منسوب کیا ہے۔ دیکھیں شرح مسلم للنووی 3
دوم :۔۔۔ یہ کہ بیع الحبل الحبلہ حاملہ اونٹنی کے بچے کی خریدو فروخت کو کہتے ہیں جو ابھی پیٹ ہی میں ہے، اور اس قول کی نسبت علامہ نووی نے ابو عبیدۃ، معمر بن مثنی اور ان کے شاگرد ابو عبید قاسم بن سلام، امام احمد بن حنبل، اسحق راہویہ اور دیگر اہل لغت کی طرف منسوب کیا ہے۔ اور ان دونوں ہی صورتوں میں بیع جائز نہیں ہے۔ دیکھیں شرح مسلم للنوی 3 ج 2 ۔ واللہ اعلم بالصواب (مترجم)