HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

11661

11661- عن جهم بن أبي جهم قال: قدم خالد بن عرفطة العذري على عمر، فسأله عما وراءه؟ فقال: يا أمير المؤمنين تركت من ورائي يسألون الله أن يزيد في عمرك من أعمارهم، ما وطيء أحد القادسية إلا عطاؤه ألفان أو خمس عشرة مائة، وما من مولود يولد إلا ألحق على مائة وجريبين كل شهر ذكرا كان أو أنثى، وما بلغ لنا ذكر إلا ألحق على خمسمائة أو ستمائة، فإذا خرج هذا لأهل بيت منهم من يأكل الطعام ومنهم من لا يأكل الطعام فما ظنك به؟ فإنه لينفقه فيما ينبغي، وفيما لا ينبغي، قال عمر: فالله المستعان، إنما هو حقهم أعطوه، وأنا أسعد بأدائه إليهم منهم بأخذه، فلا تحمدني عليه، فإنه لو كان من مال الخطاب ما أعطيتموه ولكني قد علمت أن فيه فضلا، ولا ينبغي أن أحبسه عنهم، فلو أنه إذا خرج عطاء أحد هؤلاء العريب ابتاع منه غنما فجعلها بسوادهم ثم أنه إذا خرج العطاء الثانية ابتاع الرأس فجعله فيها، فأنى ويحك يا خالد بن عرفطة أخاف أن يليكم بعدي ولاة لا يعد العطاء في زمانهم مالا فإن بقي أحد منهم أو أحد من ولدهم كان لهم شيء قد اعتقدوه فيتكئون عليه فإن نصيحتي لك وأنت عندي جالس كنصيحتي لمن هو بأقصى ثغر من ثغور المسلمين، وذلك لما طوقني الله من أمرهم، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من مات غاشا لرعيته لم يرح رائحة الجنة. "ابن سعد كر".
11657 ۔۔۔ جہم بن ابی جہم کہتے ہیں کہ خالد بن عرفطۃ العذری حضرت عمر (رض) کے پاس آئے، حضرت عمر (رض) نے ان کے پیچھے رہ جانے والوں (گھربار اور قبیلے) کے بارے میں دریافت فرمایا، تو انھوں نے کہا کہ اے امیرالمومنین میں اپنے پیچھے ایسے لوگوں کو چھوڑآیاہوں جو آپ کی عمر میں برکت کی دعا مانگتے ہیں اللہ تعالیٰ سے، جو بھی قادسیہ گیا تھا اس کا وظیفہ سو اور دو ہزار یاپندرہ سو تک ہے، اور جو بھی نومولود بچہ یا بچی پیدا ہوئی ہے اس کا بھی وظیفہ سو اور دوجریب ہر ماہ مقرر کیا گیا ہو ہے، اور ہمارے ہاں جو بچہ بھی بالغ ہوا ہے اس کا وظیفہ پانچ سو سے چھ سو تک جاپہنچا ہے ، سو اگر یہ نکالے اپنے گھر والوں کے لیے جن میں سے بعض کھاتے ہیں بعض نہیں کھاتے تو آپ کا کیا خیال ہے ؟ کیا وہ ان چیزوں میں خرچ کرے جو مناسب ہیں اور ان میں بھی جو مناسب نہیں ؟
حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ اللہ ہی مددگار ہے، یہ تو انہی کا حق ہے ان کودے دو ، اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے یہ لے کر ان کو ان کا حق ادا کردیا ہے، سو اس پر میری تعاریف نہ کرو کیونکہ اگر یہ خطاب کے مال سے ہوتا تو میں اس کو ہرگز نہ دیتا، لیکن میں جانتاہوں کہ اس میں فضیلت ہے اور میں مناسب نہیں سمجھتا کہ اس کو ان سے روک رکھوں، سو اگر ان دیہاتیوں میں سے کسی کی عطا نکل گئی تو وہ اس سے بکریاں خریدلے اور اس کو اپنے جنگل میں رکھ لے، پھر اگر دوسری مرتبہ کسی کی عطانکل گئی تو اس سے غلام خرید لے اور اس کو بھی وہیں رکھے، کیونکہ میں (تجھے سمجھ آئے) اے خالد بن عرفطۃ ! اس بات سے ڈرتاہوں کہ میرے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو اپنے زمانے میں عطاکومال نہ گنیں گے، سو اگر ان میں سے کوئی باقی ہوا، یا ان کی اولادوں میں سے تو ان کے لیے وہ چیز ہوگی جس کی وہ امید رکھتے اور اسی پر تکہ بیٹھے تھے، سو میری نصیحت تیرے لیے بھی وہی ہے جیسے اس شخص کے لیے جو اسلامی علاقوں کی انتہائی سرحد پر ہو حالانکہ تو میرے پاس ہی بیٹھا ہے، اور یہ اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا معاملہ میرے حوالے کیا ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو شخص اس حال میں مرا کہ اپنی رعایا سے دھوکا کرنے والا تھا وہ جنت کی خوشبو بھی سونگھ نہ سکے گا “۔ (ابن سعد)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔