HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

12011

12011- لما أسكن الله آدم البيت قال: إنك قد أعطيت كل عامل أجره فأعطني أجري، فأوحى الله إليه أني قد غفرت لك إذا طفت به، قال: يا رب زدني قال: قد غفرت لمن طاف به من ولدك، قال: يا رب زدني، قال: قد غفرت لمن استغفروا له، قال: فقام إبليس على المأزمين1 فقال: يا رب جعلتني في دار الفناء وجعلت مصيري إلى النار، وجعلت معي عدوي آدم وقد أعطيته فأعطني كما أعطيته؛ قال: قد جعلتك تراه ولا يراك، قال: يا رب زدني؟ قال: قد جعلت قلبه مسكنا لك، قال: يا رب زدني، قال: قد جعلتك تجري منه مجرى الدم، قال: فقام آدم فقال: يا رب، قد أعطيت إبليس فأعطني؛ قال: قد جعلتك تهم بالحسنة ولا تعملها فأكتبها لك، قال: يا رب زدني، قال: قد جعلتك تهم بالسيئة ولا تعملها فلا أكتبها عليك وأكتب لك مكانها حسنة، قال: يا رب زدني، قال: واحدة لي وواحدة بيني وبينك، وأخرى لك فضل مني عليك: فأما التي لي تعبدني ولا تشرك بي شيئا، وأما التي بيني وبينك، فمنك الدعاء ومني الإجابة، وأما التي لك فإنك تعمل الحسنة فأكتبها بعشرة أمثالها، وأما التي فضل مني عليك فتستغفرني فأغفر لك وأنا الغفور الرحيم. "الديلمي عن أبي سعيد".
12011 جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کو بیت اللہ میں سکونت دی تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ : بیشک آپ نے ہر مزدور کو اس کی اجرت دیدی ہے، لہٰذا مجھے بھی میری اجرت دیجئے ، تو اللہ تعالیٰ نے ان پر وحی فرمائی کہ جب تم اس (گھر کا) طواف کرو گے تو تمہاری بخشش کردوں گا، تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ : اے میرے رب ! میری اجرت میں اضافہ فرما، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہاری اولاد میں سے جو بھی اس گھر کا طواف کرے گا میں اس کو بھی بخش دوں گا ، تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ : اے میرے پروردگار ! مجھے مزید عطا فرما، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ : وہ طواف کرنے والے جس کی مغفرت چاہیں گے اس کی بھی بخشش کردوں گا، راوی کہتے ہیں کہ : پھر ابلیس گھاٹیوں کے درمیان کھڑا ہوا اور کہنے لگا : اے میرے پروردگار ! تو نے مجھے فنا کے گھر میں ٹھہرایا اور میرا ٹھکانا جہنم بنادیا، اور میرے ساتھ میرے دشمن آدم کو کردیا، آپ نے اسے عطا فرمایا ہے، لہٰذا جیسا آدم کو عطا فرمایا ویسا مجھے بھی عطا فرما، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کہ میں نے تجھے ایسا کردیا ہے کہ تو آدم کو دیکھ سکتا ہے لیکن وہ تجھے نہیں دیکھ سکتا، تو ابلیس نے کہا کہ : اے میرے پروردگار ! مجھے مزیدعطا فرمائیں، تو اللہ نے ارشاد فرمایا کہ : میں نے آدم کے قلب کو تیرا ٹھکانا بنادیا ہے، تو ابلیس نے کہا کہ : اے میرے پروردگار ! مجھے مزید عطا فرما، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تجھے ایسا بنادیا ہے کہ تو آدم کے خون کے بہنے کی جگہوں۔ شریانوں میں دوڑ سکتا ہے ، راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت آدم (علیہ السلام) کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ : اے میرے رب ! آپ نے ابلیس کو عطا فرمایا : لہٰذا مجھے بھی عطا فرمائیے، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تمہیں ایسا کردیا، کہ تم جب نیکی کا ارادہ کرو گے لیکن اسے کرو گے نہیں تو پھر بھی میں اس نیکی کو تمہارے حق میں لکھ دوں گا، تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے عرض کیا : کہ اے میرے پروردگار ! مجھے مزید عطا فرمائیں، تو اللہ نے ارشاد فرمایا کہ : میں نے تمہیں یہ خصوصیت عطا فرمادی ہے کہ اگر تم برائی کا ارادہ کرو گے اور اس پر عمل نہ کرو گے تو میں اس برائی کو تمہارے نامہ اعمال میں نہ لکھوں گا بلکہ اس کے بدلہ تمہارے حق میں ایک نیکی لکھ دوں گا، تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ : اے میرے پروردگار ! مزید عطا فرما، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : ایک شے ایسی ہے جو صرف میرے لیے ہے، اور ایک شے تیرے اور میرے درمیان مشترک ہے، اور ایک شے ایسی ہے جو محض میری طرف سے تم پر افضل و احسان ہے۔
بہرحال وہ چیز جو صرف میرے لیے ہے وہ یہ ہے کہ تم صرف میری عبادت کرو گے ، اور کسی بھی شے کو میرا ساجھی نہ ٹھہراؤ گے، اور وہ چیز جو میرے اور تیرے درمیان مشترک ہے وہ یہ ہے کہ تمہاری طرف سے دعا ہوگی اور میری طرف سے قبول کرنا، اور وہ چیز جو تمہارے لیے ہے وہ یہ ہے کہ تم ایک نیکی کرو گے تو اس کے بدلہ دس نیکیوں کا ثواب لکھ دوں گا، اور وہ چیز جو تم پر میری جانب سے محض فضل و احسان ہے وہ یہ کہ مجھ سے مغفرت طلب کرو گے تو میں تمہاری مغفرت کردوں گا، اور میں بڑا بخشنے والا اور نہایت رحم والا ہوں۔ رواہ الدیلمی عن ابی سعید (رض) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔