HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

12414

12414- عن محمد بن إسحاق قال: سأل أبي عكرمة وأنا أسمع عن الإهلال متى ينقطع؟ فقال: أهل رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى رمى الجمرة، وأبو بكر وعمر وعثمان، قال محمد بن إسحاق: وحدثني حكيم بن حميد بن عثمان بن العاصي قال: سمعت رجلا يحدث ابن عباس عن عبد الله بن عمر أن أباه كان إذا غدا من منى ترك الإهلال وقال: سبحان الله العظيم لقد شهدت عمر بن الخطاب عشية عرفة وهو على جفنة1 قد سكب له غسل وهو يغتسل فلم يزل يلبي حتى فرغ من غسله. "ابن جرير".
12414 محمد بن اسحاق سے مروی ہے کہ میرے والد اسحاق نے عکرمہ (رح) سے سوال کیا اور میں بھی ان کی گفتگو سن رہا تھا کہ تلبیہ پڑھنا کب موقوف ہوتا ہے ؟ تو عکرمہ (رح) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمی جمرۃ کرنے تک تلبیہ پڑھا یونہی ابوبکر، عمر اور عثمان (رض) نے کیا (یعنی رمی جمار کرنے سے پہلے تلبیہ ختم کردیا) محمد بن اسحاق (رح) فرماتے ہیں : مجھے حکیم بن حمید بن عثمان بن العاصف نے بیان کیا، فرمایا میں نے ایک شخص کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ ابن عباس (رض) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد یعنی حضرت عمر (رض) جب صبح کو منیٰ سے نکلتے تو تلبیہ موقوف فرما دیتے ۔ اور سبحان اللہ العظیم پڑھتے رہتے۔
نیز ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں عرفہ کی رات حاضر ہوا۔ آپ (رض) جفنہ (پانی کے ٹب) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ کے لیے پانی بہایا جارہا تھا اور آپ غسل فرما رہے تھے اور آپ مسلسل تلبیہ پڑھ رہے تھے حتیٰ کہ آپ غسل سے فارغ ہوگئے۔ ابن جریر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔