HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

12609

12609- عن عبيد الله بن أبي رافع عن أبي رافع أن رسول الله صلى الله عليه وسلم وقف عشية عرفة، وأردف أسامة بن زيد فقال: هذا الموقف وكل عرفة موقف، وارفعوا عن بطن عرنة ثم دفع رسول الله صلى الله عليه وسلم حين وجبت الشمس يسير العنق، والناس يضربون يمينا وشمالا، ورسول الله صلى الله عليه وسلم يلتفت يمينا وشمالا ويقول: أيها الناس؟ عليكم السكينة حتى جاء المزدلفة، فجمع بين المغرب والعشاء حتى إذا أصبح رسول الله صلى الله عليه وسلم غدا حتى وقف على قزح وأردف الفضل بن عباس، ثم قال: هذا الموقف وكل المزدلفة موقف وارفعوا عن بطن محسر ثم دفع رسول الله صلى الله عليه وسلم حين أسفر يسير العنق والناس يضربون يمينا وشمالا ورسول الله صلى الله عليه وسلم يلتفت يمينا وشمالا ويقول: السكينة عليكم أيها الناس، حتى جاء بطن محسر فحرك ناقته ورسمت به حتى إذا جاوز بطن محسر ردها إلى سيرها الأول، حتى جاء العقبة فرماها بسبع حصيات، ثم جاءته جارية من خثعم فقالت: يا رسول الله أبي شيخ كبير وأدركته فريضة الإسلام التي افترض الله عليه، أفيجزئ عنه أن أحج عنه؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نعم، وكان الفضل غلاما جميلا فإذا جاءت الجارية صرف رسول الله صلى الله عليه وسلم وجهه إلى الشق الآخر، ثم سار رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى جاء البيت فطاف به سبعا، ثم انصرف إلى زمزم فأتى بسجل من ماء زمزم فتوضأ ثم قال: انزعوا على سقايتكم يا بني عبد المطلب فلولا أن يغلبكم الناس عليها لنزعت فقال له العباس: يا رسول الله رأيتك تصرف وجه ابن عمك فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: رأيت جارية حدثة وغلاما حدثا فخشيت أن يدخل بينهما الشيطان. "ابن جرير".
12609 عبیداللہ بن ابی رافع سے مروی ہے، وہ ابورافع (رض) سے روایت کرتے ہیں، ابورافع فرماتے ہیں کہ عرفہ کی رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فضل بن عباس اور اسامہ بن زید کو اپنا ردیف بنایا اور فرمایا یہ موقف (کھڑے ہونے کی جگہ) ہے اور عرفہ سارا موقف ہے۔ لیکن بطن عرفہ سے دور رہو۔ عرفہ کے روز جب سورج غروب ہوگیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلی (آہستہ) رفتار پر چلے جبکہ لوگ دائیں اور بائیں چل رہے تھے۔ اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دائیں بائیں متوجہ ہو کر ارشاد فرما رہے تھے : اے لوگو ! سکون ووقار کو اپناؤ۔ حتیٰ کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزدلفہ پہنچ گئے۔ وہاں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب اور عشاء کی نماز کو جمع فرمایا۔ جب مزدلفہ میں صبح ہوگئی تو وہاں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوچ فرمانے لگے پہلے قزح پر کھڑے ہوگئے اور فضل بن عباس کو ردیف بنایا۔ پھر ارشاد فرمایا : یہ موقف ہے اور سارا مزدلفہ موقف ہے لیکن بطن محسر سے دور رہو۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوچ فرمایا جبکہ صبح روشن ہوچکی تھی۔ آپ نرم رفتار سے چل رہے تھے لوگ دائیں بائیں چل رہے تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دائیں بائیں متوجہ ہو کر فرما رہے تھے : اے لوگو ! سکینہ اپناؤ (سکون کے ساتھ چلو) حتیٰ کہ آپ وادی بطن محسر میں پہنچ گئے وہاں آپ نے سواری کو تیز حرکت دی حتیٰ کہ جب وادی بطن محسر کو عبور کر گئے تو سواری کو پہلی رفتار پر لوٹا دیا۔ جب جمرہ عقبہ پر پہنچے تو اس کو سات کنکریاں ماریں۔ پھر حتعم قبیلے کی ایک لڑکی آئی اور بولی : یا رسول اللہ ! میرے والد بوڑھے آدمی ہیں اور ان پر حج فرض ہوچکا ہے کیا میں ان کی طرف سے حج کرسکتی ہوں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہاں۔ فضل (جو حضور کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے) وہ خوبصورت جوان تھے۔ جب لڑکی آئی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا چہرہ دوسری طرف پھیر دیا پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہاں سے کوچ فرمایا حتیٰ کہ بیت اللہ تشریف لائے اور بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف کیا۔ پھر زمزم پر گئے تو آپ کے پاس زمزم کا پانی کا ڈول بھر کر لایا گیا آپ نے وضو فرمایا اور پھر ارشاد فرمایا : اے بنی عبدالمطلب تم (زمزم کے) ڈول بھر کر نکالو۔ اگر لوگوں کے (میری اتباع کی وجہ سے) تم پر اژدھام کردینے کا ڈر نہ ہوتا تو میں خود ڈول نکالتا۔ حضرت عباس (رض) نے آپ سے پوچھا : یارسول اللہ ! میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنے چچا (یعنی میرے بیٹے) فضل کا چہرہ (کیوں) پھیر دیا تھا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے نوجوان لڑکی اور اس نوجوان لڑکے کو دیکھا تو مجھے ڈر ہوا کہ کہیں دونوں کے بیچ میں شیطان نہ گھس جائے۔ ابن جریر

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔