HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

14563

14563- نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم عن أربع وسألته عن أربع نهاني أن أصلي وأنا عاقص شعري وأن أقلب الحصى في الصلاة، وأن أختص يوم الجمعة بصوم، وأن أحتجم وأنا صائم، وسألته عن أدبار النجوم وأدبار السجود؟ فقال: أدبار السجود الركعتان بعد المغرب وأدبار النجوم الركعتان قبل الغداة وسألته عن الحج الأكبر؟ قال: هو يوم النحر، وسألته عن الصلاة الوسطى؟ قال: هي العصر التي فرط فيها. "مسدد" وضعف.
14563 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے چار باتوں سے منع فرمایا اور (اس کے بعد) میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے چار چیزوں کے متعلق سوال کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے منع فرمایا کہ میں بالوں کی چوٹی یا جوڑا باندھ کر نماز پڑھوں (مرد کے لئے) یا نماز میں کنکریوں کو الٹ پلٹ کروں، نیز مجھے منع فرمایا کہ میں جمعہ ہی کو روزے کے لیے خاص کرلوں۔ اور منع فرمایا کہ میں روزہ کی حالت میں پچھنے (لگوا کر خون) نکلواؤں۔
اور میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (قرآن پاک میں مذکور )” ادبارالنجوم “ اور ” ادبارالسجود “ کے بارے میں سوال کیا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ادبار السجود مغرب کے بعد کی دو رکعت (سنتیں) ہیں اور ادبار النجوم فجر کی نماز سے پہلے (فجر کی) دو رکعت (سنتیں) ہیں۔ نیز میں نے آپ سے حج اکبر کے بارے میں سوال کیا تو ارشاد فرمایا : وہ یوم النحر (قربانی کا دن) ہے۔ اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (الصلاۃ الوسطی) درمیان کی نماز (جس کا قرآن میں ذکر ہے) کا سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ عصر کی نماز ہے جس میں کوتاہی کی جاتی ہے۔ اور پھر قرآن میں اس کی پابندی کا خصوصیت سے ذکر آیا ہے۔ مسدد
کلام : روایت ضعیف ہے۔ کنز

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔