HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

14569

14569- عن يحيى بن العلاء عن رشدين بن كريب مولى ابن عباس عن لبيد عن ابن عباس قال: جاء رجل وأمه إلى النبي صلى الله عليه وسلم وهو يريد الجهاد وأمه تمنعه، فقال النبي صلى الله عليه وسلم عند أمك قر وإن لك من الأجر عندها مثل مالك في الجهاد، قال: وجاء رجل آخر فقال: إني نذرت أن أنحر نفسي فشغل النبي صلى الله عليه وسلم فذهب الرجل فوجد يريد أن ينحر نفسه، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: الحمد لله الذي جعل في أمتي من يوفي بالنذر ويخاف يوما كان شره مستطيرا هل لك مال؟ قال: نعم، قال: أهد مائة ناقة واجعلها في ثلاث سنين، فإنك لا تجد من يأخذها منك معا وجاءته امرأة فقالت: إني رسولة النساء إليك والله ما منهن امرأة علمت أو لم تعلم إلا وهي تهوى مخرجي إليك، الله رب الرجال والنساء وإلههن وأنت رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الرجال والنساء كتب الله الجهاد على الرجال، فإن أصابوا أجروا وإن استشهدوا كانوا أحياء عند ربهم يرزقون فما يعدل ذلك من النساء؟ قال: طاعتهن لأزواجهن، والمعرفة بحقوقهم وقليل منكن يفعله. "عب" وروى الحسن بن سفيان في مسنده إلى قوله مستطيرا من طريق جبارة بن المغلس عن مندل بن علي عن رشدين وأورده من طريق الجوزقاني في الأباطيل وابن الجوزي في الموضوعات فلم يصيبا ورشدين بن كريب روى له "ت" وضعفه "قط" وغيره ولم ينته حديثه إلى حد الوضع ويحيى بن العلاء روى له "د هـ" وهو متروك.
14569 یحییٰ بن العلاء ، ابن عباس (رض) کے غلام رشدین بن کریب سے اور وہ لبید سے اور وہ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی اور اس کی ماں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آدمی جہاد میں جانا چاہتا تھا، جبکہ اس کی ماں اس کو روک رہی تھی۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ارشاد فرمایا : تو اپنی ماں کے پاس ٹھہر، تجھے ایسا ہی اجر ملے گا جیسا جہاد میں ملتا ہے۔ اور ایک دوسرا شخص حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : میں نے نذر مانی ہے کہ میں اپنی جن کو اللہ کے لیے ذبح کروں گا۔ یہ سن کر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف التفات نہیں کیا۔ چنانچہ وہ آدمی چلا گیا اور اس نے اپنے آپ کو ذبح کرنے کا ارادہ کرلیا۔ تب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے میری امت میں ایسے لوگ پیدا فرمائے جو اپنی نذروں کو پورا کرنے والے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کا شر (عذاب اور دکھ) پھیل رہا ہوگا۔
پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے پوچھا : کیا تیرے پاس مال ہے ؟ اس نے ہاں میں جواب دیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سو اونٹنیاں اللہ کی راہ میں دو اور تین سال کے عرصہ میں دو ، کیونکہ کوئی ایسا شخص تجھے نہیں ملے گا جو تجھ سے یہ ساری اونٹنیاں اکٹھی لے لے۔
ایک اور عورت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا : میں آپ کے پاس عورتوں کی قاصد بن کر آئی ہوں اور اللہ کی قسم ! اور عورتوں میں سے کوئی عورت خواہ وہ جانتی ہو یا نہیں جانتی ہو مگر ہر ایک عورت آپ کے پاس آکر یہ سوال کرنا چاہتی ہے۔ وہ یہ کہ اللہ رب العزت مردوں اور عورتوں سب کا پروردگار ہے اور سب کا معبود ہے اور آپ اللہ کے رسول ہیں مردوں کی طرف اور عورتوں کی طرف بھی۔ اللہ نے مردوں پر جہاد فرض کیا ہے ، اگر وہ جہاد میں کامیاب ہوتے ہیں تو ان کو اجر ملتا ہے اور اگر وہ شہید ہوجاتے ہیں تو اللہ کے پاس زندہ رہتے ہیں اور ان کو رزق دیا جاتا ہے، اب عورتوں کو یہ اجر کیسے ملے گا ؟ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عورتوں کا اپنے شوہروں کی اطاعت کرنا اور ان کے حقوق کو جاننا (یہ سب کچھ عطا کردے گا) لیکن ایسا کرنے والی تم میں سے تھوڑی عورتیں ہیں۔ الجامع لعبد الرزاق
کلام : حسن بن سفیان نے اپنی مسند میں اس روایت کو مستطیرا (شر پھیل رہا ہوگا) تک روایت کیا ہے بطریق جبارۃ المغلس عن مندل بن علی عن رشدین۔ نیز اس کو جو زقانی کے طریق سے اباطیل (من گھڑت میں شمار کیا ہے لیکن دونوں نے درست نہیں کیا۔ رشدین بن کریب کی روایت ترمذی نے لی ہے اور امام دارقطنی (رح)) نے اگرچہ اس کو ضعیف قرار دیا ہے مگر اس کی روایت حدوضع (من گھڑت روایتوں) تک نہیں پہنچتی۔ اور یحییٰ بن العلاء کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے لی ہے اور یہ متروک راوی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔