HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

1625

1625 - ومن مسند عمر رضي الله عنه عن خالد بن عرفطة قال: "كنت جالسا عند عمر إذ أتي برجل (2) من عبد القيس فقال له عمر: أنت فلان العبدي؟ قال: نعم، فضربه بقناة معه فقال الرجل: ما لي يا أمير المؤمنين؟ قال: اجلس فجلس فقرأ بسم الله الرحمن الرحيم {الر تِلْكَ آيَاتُالْكِتَابِ الْمُبِينِ} إلى قوله: {لَمِنَ الْغَافِلِينَ} فقرأها عليه ثلاثا وضربه ثلاثا فقال له الرجل: ما لي يا أمير المؤمنين؟ قال: أنت الذي نسخت كتاب دانيال قال مرني بأمرك اتبعه قال: انطلق فامحه بالحميم والصوف، ثم لا تقرأه ولا تقرئه أحدا من الناس فلئن بلغني عنك أنك قرأته أو أقرأته أحدا من الناس لانهكنك عقوبة. ثم قال: انطلقت أنا فانتسخت كتابا من أهل الكتاب ثم جئت به في أديم فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما هذا في يدك يا عمر؟ قلت: يا رسول الله كتابا نسخته لنزداد به علما إلى علمنا، فغضب رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى احمرت وجنتاه، ثم نودي بالصلاة جامعة فقالت الأنصار: أغضب نبيكم؟ السلاح السلاح فجاؤا حتى أحدقوا بمنبر رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: أيها الناس إني قد أوتيت جوامع الكلم وخواتيمه واختصر لي اختصارا، ولقد أتيتكم بها بيضاء نقية فلا تهوكوا (2) ولا يغرنكم المتهوكون، فقمت فقلت: رضيت بالله ربا، وبالإسلام دينا، وبك رسولا، ثم نزل رسول الله صلى الله عليه وسلم. (ع) وابن المنذر وابن أبي حاتم (عق) ونصر المقدسي (ص) في الحجة وله طريق ثان في المراسيل.
١٦٢٥۔۔ از مسند عمر (رض)۔ خالد بن عرفطہ، سے مروی ہے کہ میں حضرت عمر (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ عبدالقیس کے ایک شخص کو آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا، حضرت عمر نے اس سے دریافت کیا تم فلاں عبدی ہو ؟ عرض کیا جی ہاں۔ آپ نے لکڑی کے ساتھ اس کو مارا، آدمی نے کہا اے امیرالمومنین میرا کیا قصور ہے فرمایا بیٹھ جاؤ، پھر آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر ان آیات کی تلاوت فرمائی۔ الر، تلک آیات الکتاب المبین۔۔ تا۔۔ الغافلین۔ الر یہ کھلی کتاب کی آیات ہیں۔۔
آپ نے ان آیات کی تین بار تلاوت فرمائی ۔ اور تین بار اس شخص کو بھی مارا، اس نے کہا اے امیرالمومنین میرا کیا قصور ہے ؟ فرمایا تم نے ہی کتاب دانیال کو نقل کرکے لکھا ہے ؟ اس نے عرض کیا تو آپ اور حکم دیدیجئے میں اس کی اتباع کرلوں گا، فرمایا جاؤ اس کو گرم پانی اور اون کے ساتھ مٹاڈالو، اور اس کو قطعا نہ پڑھو اور نہ کسی اور کو پڑھاؤ۔ اگر مجھے اطلاع مل گئی کہ تم نے اس کو پڑھایا کسی کو پڑھایا ہے تو سخت سزا دوں گا۔
نزول قران سے دوسری آسمانی کتابیں منسوخ ہوگئیں۔
پھر حضرت عمر نے اسی طرح کا ایک اپناواقعہ بیان کیا فرمایا کہ ایک مرتبہ میں نے اہل کتاب کا ایک نسخہ تیار کرکے چمڑے میں لپیٹ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ نے دریافت کیا یہ کیا ہے ؟ عرض کیا ایک کتاب کا نسخہ ہے۔ جو میں نے تیار کیا ہے تاکہ ہمارے علم میں مزید اضافہ ہوجائے یہ سن کر رسول اللہ اس قدرغضبناک ہوئے کہ آپ کے دونوں رخسار مبارک سرخ ہوگئے پھر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے نماز کا اعلان کیا گیا، انصار نے کہا تمہارے نبی غضبناک ہوگئے ہیں اسلحہ لو، اسلحہ لو، لوگوں نے جلدی سے منبر رسول کو گھیر لیا۔
پھر آپ نے فرمایا : اے لوگو ! مجھے جامع ترین اور آخری کلمات دیے گئے ہیں اور مجھے کلام کا خلاصہ اور نچوڑ دیا گیا اور میں تمہارے پاس صاف ستھری شریعت لے کر آیاہوں پس تم تذبذب اور تردد کا شکار مت ہوجاؤ اور یہ مضطرب لوگ یہودی و نصاری تمہیں حیران پریشان نہ کردیں حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں کھڑا ہوا اور عرض کیا، رضیت بااللہ ربا وبالاسلام دینا وبک رسولا۔ میں اللہ کے رب ہونے پر اسلام کے دین ہونے پر اور آپ کے رسول ہونے پر راضی ہواپھر آپ منبر سے نیچے اتر آئے۔ المسند لابی یعلی، ابن المنذر، ابن ابی حاتم، الضعفائ، للعقیلی ، نصرا لمقدسی ، السنن لسعید فی الحجہ، اور اس کا ایک اور طریق بھی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔