HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

1747

1747 – " إن لله ملائكة سياحين في الأرض فضلا عن كتاب الناس، يطوفون في الطرق يلتمسون أهل الذكر، فإذا وجدوا قوما يذكرون الله تنادوا هلموا إلى حاجتكم فيحفونهم بأجنحتهم إلى السماء الدنيا فيسألهم ربهم وهو أعلم منهم، ما يقول عبادي؟ فيقولون يسبحونك ويكبرونك ويحمدونك ويمجدونك، فيقول: هل رأوني؟ فيقولون لا والله ما رأوك فيقول: كيف لو رأوني؟ فيقولون لو رأوك كانوا أشد لك عبادة وأشد تمجيدا وأكثر لك تسبيحا، فيقول: فما يسألوني فيقولون: يسألونك الجنة فيقول هل رأوها فيقولون لا والله يا رب ما رأوها فيقول: فكيف لو أنهم رأوها فيقولون لو أنهم رأوها كانوا أشد عليها حرصا وأشد لها طلبا وأعظم فيها رغبة، قال: فمم يتعوذون؟ فيقولون: من النار فيقول: عز وجل هل رأوها؟ فيقولون لا والله يا رب فيقول: فكيف لو رأوها؟ فيقولون: لو رأوها كانوا أشد منها فرارا وأشد لها مخافة فيقول: فأشهدكم أني قد غفرت لهم فيقول: ملك من الملائكة فيهم فلان ليس منهم إنما جاء لحاجة فيقول: هم القوم لا يشقى بهم جليسهم". (حم ق عن أبي هريرة) .
١٧٤٧۔۔ اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے اعمال نامہ لکھنے کے سوا زمین میں گھومتے پھرتے ہیں، وہ اہل ذکر کو تلاش کرتے ہیں، جب وہ ایسی قوم کو جو ذکراللہ میں مشغول ہوپالیتے ہیں تو آپس میں پکارتے ہیں آؤ تمہارا مقصود مل گیا، پھر وہ انک واپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں اور ایک دوسرے کے اوپرصف بندی کرتے ہوئے آسمان تک جاپہنچتے ہیں۔ پھر فرشتے ختم مجلس پر بارگاہ الٰہی میں حاضر ہوتے ہیں تو اللہ ان سے سوال کرتے ہیں حالانکہ وہ اپنے بندوں کے احوال کو بخوبی جانتا ہے، کہ بتاؤ میرے بندے کیا کہہ رہے تھے ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں تیری تسبیح وتمجید اور تکبیر وتحمید کررہے تھے اللہ پاک فرماتے ہیں کہ کیا انھوں نے مجھے دیکھا ہے ؟ عرض کرتے ہیں نہیں اللہ کی قسم دیکھاتو نہیں۔ ارشاد ہوتا ہے اگر دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا ؟ عرض کرتے ہیں تیری عبادت میں اور زیادہ منہمک ہوجاتے اور خوب تیری بڑائی بیان کرتے اور تیری تسبیح کثرت سے کرتے۔ ارشاد ہوتا ہے وہ مجھ سے کیا مانگ رہے تھے عرض کرتے ہیں وہ آپ سے جنت کے طلب گار تھے ارشاد ہوتا ہے کیا انھوں نے جنت کو دیکھا ہے ؟ عرض کرتے ہیں نہیں اللہ کی قسم دیکھاتو نہیں ارشاد ہوتا ہے اگر دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا ؟ عرض کرتے ہیں اور زیادہ اس کی حرص کرتے اور شدت سے اس کی طلب میں لگ جاتے ارشاد ہوتا ہے وہ کس چیز سے پناہ مانگ رہے تھے ؟ عرض کرتے ہیں جہنم سے پناہ مانگ رہے تھے ارشاد ہوتا ہے کیا انھوں نے جہنم کو دیکھا ہے ؟ عرض کرتے ہیں نہیں اللہ کی قسم دیکھاتو نہیں ارشاد ہوتا ہے اگر دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا ؟ عرض کرتے ہیں اور زیادہ اس سے دوربھاگتے اور مزید اس کا خوف ان میں پیدا ہوجاتا، ارشاد ہوتا ہے گواہ رہنا کہ میں نے ان سب کو مغفرت کردی ہے ایک فرشتہ عرض کرتا ہے کہ ایک شخص ان میں شامل نہیں تھا لیکن اپنی کسی حاجت سے ان کے پاس آیا تھا ؟ ارشاد ہوتا ہے یہ ایسی قوم ہے کہ ان کے پاس بیٹھنے والابھی محروم نہیں رہتا۔ مسنداحمد، بخاری و مسلم، بروایت ابوہریرہ (رض)۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔