HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

17807

17807- "كان فخما مفخما يتلألأ وجهه تلألأ القمر ليلة البدر أطول من المربوع وأقصر من المشذب عظيم الهامة رجل الشعر إن انفرقت عقيصته فرق، وإلا فلا يجاوز شعره شحمة أذنيه، إذا هو وفره أزهر اللون واسع الجبين أزج الحواجب سوابغ في غير قرن بينهما عرق يدره الغضب، أقنى العرنين له نور يعلوه يحسبه من لم يتأمله أشم، كث اللحية سهل الخدين ضليع الفم أشنب مفلج الأسنان دقيق المسربة كأن عنقه جيد دمية في صفاء الفضة معتدل الخلق بادنا متماسكا سواء البطن والصدر عريض الصدر بعيد ما بين المنكبين ضخم الكراديس أنور المتجرد موصول ما بين اللبة والسرة بشعر يجري كالخط عاري الثديين والبطن مما سوى ذلك أشعر الذراعين والمنكبين وأعالي الصدر طويل الزندين رحب الراحة سبط القصب شثن الكفين والقدمين سائل الأطراف خمصان الأخمصين مسيح القدمين ينبو عنهما الماء إذا زال زال تقلعا ويخطو تكفئا، ويمشي هونا ذريع المشية إذا مشى كأنما ينحط من صبب وإذا التفت التفت جميعا، خافض الطرف نظره إلى الأرض أطول من نظره إلى السماء جل نظره الملاحظة يسوق أصحابه ويبدأ من لقيه بالسلام."ت في الشمائل طب هب عن هند بن أبي هالة).
17807 ۔۔۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ذات میں شاندار اور لوگوں کے نزدیک بھی شاندار اور عظیم ترین انسان تھے ۔ آپ کا رخ زیبا چودھویں کے چاند کی طرح چمکتا تھا ، میانہ قد سے قدرے طویل قامت تھے اور لانبے قد والے کی طرح نہ تھے ، سر اقدس بڑا اور مناسب تھا ۔ سر کے بال گھنے اور قدرے گھنگھریالے تھے ۔ اگر سر کے بالوں میں از خود بسہولت مانگ نکل آئے تو نکال لیتے ورنہ جب کنگھی میسر ہوتی تو اس وقت نکالتے ۔ آپ کے سر اقدس کے بال زیادہ سے زیادہ کانوں کی لو سے متجاوز تھے ۔ آپ کا رنگ نہایت چمکدار تھا ، کشادہ پیشانی کے مالک تھے ۔
آپ کی ابروئیں باریک لمبی ، بالوں سے بھری ہوئیں اور ایک دوسرے سے جدا تھیں ۔ دونوں ابروؤں کے درمیان ایک رگ تھی جو غصہ کے وقت پھڑکتی تھی ۔ آپ کی ناک بلندی مائل تھی ۔ اس سے ایک نور اور (روشنی) بلند ہوتی تھی ۔ (اور حقیقت وہ روشنی ناک کی اپنی چمک دمک تھی ) جس کی وجہ سے ناک بلند محسوس ہوتی تھی آپ کی ریش مبارک گھنی تھی ۔ آپ کے رخسار مبارک نرم تھے گوشت لٹکے ہوئے نہ تھے آپ کا دہن مناسب کشادہ تھا آپ کے سامنے کے دندان مبارک باریک آبدار اور قدرے کھلے کھلے تھے سینے سے ناف تک بالوں کی ایک باریک لکیر تھی ۔ آپ کی گردن مبارک خوبصورتی میں خالص چاندی کی جیسی گردن تھی ۔ آپ کے تمام اعضاء مناسب پر گوشت اور گٹھے ہوئے تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا شکم مبارک سینے کے برابر تھا اور آپ کا سینہ چوڑا اور برابر تھا اور آپ کا سینہ چوڑا اور کاندھے مبارک بڑے اور فراخ تھے آپ کے جوڑ پر گوشت مضبوط بالوں سے عاری اور خوبصورت تھے ۔ لبہ (سینے پر ہارپڑنے کی جگہ) سے ناف تک بالوں کا ایک باریک خط تھا اس کے علاوہ پستان اور شکم مبارک بالوں سے صاف تھا ۔ بازو اور شانے مبارک پر بال تھے ۔ اونچا سینا تھا کلائیاں دارز تھیں کشادہ ہتھلیاں تھیں ۔ دونوں ہاتھ اور پاؤں پر گوشات تھے انگلیاں مناسب لمبی تھیں۔ پاؤں کے پنجوں اور ایڑیوں کے درمیان کی جگہ شگاف تھا چلتے وقت زمین پر یہ حصہ نہ پڑتا تھا ۔ یعنی تلوے گہرے تھے ۔ دونوں پاؤں یوں ہموار اور صاف شفاف تھے کہ پانی ان پر ٹھہرتا نہیں تھا جب آپ چلتے تو قدم مبارک قوت سے اکھاڑتے تھے اور گویا جھکتے ہوئے قدم مبارک اٹھاتے تھے آہستہ اور نرمی کے ساتھ چلتے تھے ۔ کشادہ کشادہ قدم اٹھاتے تھے جب آپ چلتے تو گویا بلندی سے پستی کی طرف اتر رہے ہیں جب آپ کسی طرف متوجہ ہوتے تو کن انکھیوں سے نہیں بلکہ پورے سراپا کے ساتھ متوجہ ہوتے تھے آپ کی نظریں پست رہتی تھیں آسمان سے زیادہ زمین کی طرف نظریں زیادہ مرکوز رہتی تھیں ۔ آپ کا زیادہ دیکھنا صرف ملاحظہ فرمانا ہوتا تھا۔ (یعنی گھور کر مسلسل نہ دیکھتے تھے) آپ صحابہ کرام (رض) کے آگے ن چلتے تھے اور جو آپ کو ملتا آپ سلام میں پہل کرتے تھے ۔ (ترمذی فی الشمائل الکبیر للطبرانی شعب الایمان للبیھقی عن ھند بن ابی ھالہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔