HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

18624

18624- عن عائشة قالت: كان على رسول الله صلى الله عليه وسلم قطريان غليظان فكان إذا قعد فيهما عرف ثقلا عليه، وقدم فلان اليهودي ببز من الشام، فقالت عائشة: لو بعثت إليه فاشتريت منه ثوبين إلى الميسرة؟ فبعث إليه فقال: قد علمت ما تريد إنما تريد أن تذهب بهما أو تذهب بمالي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كذب، قد علم أني من أتقاهم لله وأداهم للأمانة. "ن كر".
18624 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس دو موٹی کسی قدر سرخ چادریں تھیں جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں میں ملبوس ہو کر بیٹھتے تو چادروں کا بوجھ محسوس کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ فلاں یہودی شام سے بز (ریشم) کا کپڑا لے کر آیا ۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : آپ کسی کو بھیج کر اس سے دسو کپڑے خرید لیں اس شرط پر کہ جب سہولت ہوگی قیمت ادا کردیں گے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی کو اس کام کے لیے بھیج دیا ۔ یہودی بولا : مجھے معلوم ہے تم کیا چاہتے ہو ؟ تم یہ کپڑے یا کہا میرا مال لے کر بھاگنا چاہتے ہو ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (یہ سن کر) فرمایا : وہ جھوٹ بولتا ہے ، وہ بخوبی جانتا ہے کہ میں ان میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں اور سب سے زیادہ امانت ادا کرنے والا ہوں ۔ (نسائی ، ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔