HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

20210

20210- صلاة الخوف يقوم الإمام وطائفة من الناس معه فيسجدون سجدة واحدة، وتكون طائفة بينهم وبين العدو، ثم ينصرف الذين سجدوا مع أميرهم فيكونون مكان الذين لم يصلوا، ويتقدم الذين لم يصلوا فيصلون مع أميرهم سجدة واحدة، ثم ينصرف أميرهم قد قضى صلاته ويصلي كل واحد من الطائفتين بصلاته سجدة لنفسه، فإن كان خوفا أشد من ذلك فرجالا أو ركبانا. "طب عن ابن عمر".
20210 ۔۔۔ صلوۃ الخوف میں امام کھڑا ہو اور اس کے ساتھ ایک جماعت کھڑی ہو اور وہ امام کے ساتھ ایک سجدہ کریں جبکہ دوسری جماعت دشمن اور اس جماعت کے درمیان حائل ہوجائے ۔ پھر یہ امیر کے ساتھ سجدہ کرنے والے لوگ لوٹ جائیں اور ان لوگوں کی جگہ چلے جائیں جنہوں نے نماز نہیں پڑھی ، اور وہ لوگ آجائیں اور آکر اپنے امیر کے ساتھ ایک سجدہ کرلیں ، پھر امام نماز پوری کر کے لوٹ جائیں جبکہ ہر ایک جماعت اپنی اپنی نماز کا ایک ایک سجدہ پورا کرلیں ، اور اگر خوف اس سے زیادہ سخت ہو تو پیادہ پا اور سوار حالت میں نماز پڑھ لیں ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ صلوۃ الخوف سے مراد یہ ہے کہ حالت جنگ میں تمام لوگ بیک وقت نماز نہ پڑھ سکتے ہوں اور سب کے سب ایک ہی امام کے پیچھے نماز پڑھنا چاہیں تو اس کی صورت حدیث میں بیان کی گئی ہے اسی کو صلوۃ الخوف کہیں گے ، اور ایک سجدہ سے مراد ایک رکعت ہے۔ یعنی ہر گروہ ایک ایک رکعت امام کے ساتھ اور ایک ایک رکعت خود ادا کریں گے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔