HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

20316

20316- من توضأ ثم توجه إلى المسجد يصلي فيه الصلاة كانت له بكل خطوة حسنة، وتمحى عنه سيئة، والحسنة بعشر، فإذا صلى ثم انصرف عند طلوع الشمس كتبت له بكل شعرة في جسده حسنة، وانقلب بحجة مبرورة وليس كل حاج مبرورا، فإن جلس حتى يركع كتبت له بكل ركعة ألفا ألف حسنة، ومن صلى صلاة الفجر فله مثل ذلك وانقلب بعمرة مبرورة وليس كل معتمر مبرورا. "ابن عساكر عن محمد بن شعيب بن شابور عن سعيد بن خالد بن أبي طويل عن أنس" و "سعيد" قال أبو حاتم: منكر الحديث لا يشبه حديثه حديث أهل الصدق وأحاديثه عن أنس لا تعرف؛ وقال أبو زرعة: حدث عن أنس بمناكير، وقال روى عن أنس ما لا يتابع عليه و "محمد بن شعيب" لا شيء.
20316 ۔۔۔ جس شخص نے وضو کیا پھر مسجد کی طرف چلا تاکہ وہاں نماز پڑھے تو اس کو ہر قدم کے عوض ایک نیکی ملے گی اور ایک برائی مٹائی جائے گی اور ایک نیکی دس گنا ہوگی ، پھر جب وہ نماز پڑھ کر چلوع شمس کے بعد لوٹے گا تو اس کو اس کے جسم کے ہر بال کے عوض ایک نیکی ملے گی اور ایک حج مبرور (گناہوں سے پاک حج) کا ثواب لے کر لوٹے گا جبکہ ہر حاجی کا حج حج مبرور نہیں ہوتا ، لیکن اگر وہ بیٹھا رہے حتی کہ نفل نماز پڑھے تو ہر رکعت کے بدلے اس کو دس لاکھ نیکیاں ملیں گی ، اور جو بھی اس طرح فجر کی نماز پڑھے گا اس کو اسی طرح ثواب ملے گا اور وہ عمرہ مبرور کا ثواب لے کر لوٹے گا جبکہ ہر عمرہ کرنے والے کا عمرہ عمرہ مبرورہ نہیں ہوتا ۔ مابن عساکر عن محمد بن شعیب بن شابور عن سعید بن خالد بن ابی طویل عن انس (رض)) کلام :۔۔۔ سعید کے بارے میں ابو حاتم (رح) فرماتے ہیں : یہ منکر الحدیث ہے اس کی حدیث اہل صدق کی حدیث معلوم نہیں ہوتی ، نیز حضرت انس (رض) سے مروی ان کی احادیث معروف نہیں ہیں۔ ابوزرعۃ (رح) فرماتے ہیں : سعد نے حضرت انس (رض) کی نسبت سے بہت سی مناکیر (غلط) روایات نقل کی ہیں۔ نیز فرمایا کہ ایسی احادیث روایت کی ہیں جن کی مثل کوئی اور روایت کسی سے منقول نہیں ۔ جبکہ اس روایت میں دوسرا راوی محمد بن شعیب تو الشی کسی بھروسے کا آدمی نہیں ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔