HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

20972

20972- تقول: الله أكبر الله أكبر الله أكبر الله أكبر، وارفع بها صوتك، ثم تقول: أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله، أشهد أن محمدا رسول الله، واخفض بها صوتك، ثم ترفع صوتك بالشهادة: أشهد أن لا إله إلا الله أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله أشهد أن محمدا رسول الله، حي على الصلاة حي على الصلاة، حي على الفلاح حي على الفلاح، فإن كانت صلاة الصبح قلت: الصلاة خير من النوم الصلاة خير من النوم، الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله. "حب عن محمد بن عبد الملك بن أبي محذورة عن أبيه عن جده" قال: قلت يا رسول الله علمني سنة الأذان، قال: فذكره".
20972 ۔۔۔ یوں کہا کر : للہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اشھد ان لا الہ الا اللہ اشھد ان لا الہ الا اللہ اشھد ان محمدا رسول اللہ اشھد ان محمدا رسول اللہ ان چاروں کلمات کو قدرے پست آواز میں کہہ کر پھر بلند آواز میں ان دوبارہ کہہ : شھد ان لا الہ الا اللہ اشھد ان لا الہ الا اللہ اشھد ان محمدا رسول اللہ اشھد ان محمدا رسول اللہ حی علی الصلوۃ حی علی الصلوۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح صبح کی اذان ہو تو یہ بھی کہہ : لصلوۃ خیر من النوم الصلوۃ خیر من النوم اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ : (ابن حبان عن محمد بن عبدالمالک بن ابی محذورۃ (رض) ، عن ابی عن جدہ) فائدہ : ۔۔۔ ابو محذورہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے اذان کا طریقہ سکھا دیجئے تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ۔ یک مرتبہ حضرت ابو محذورہ (رض) جبکہ ابھی مسلمان نہ ہوئے تھے اور بچے تھے ، بچوں کو اذان کی نقل کرکے سنا رہے تھے ۔ اور شہادتین کے وقت آواز پست کی ہوئی تھی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو دیکھ لیا ، سر پر شفقت بھر ہاتھ پھیرا جس کے نتیجے میں انھوں نے بھی محبت نبوی میں وہ بال کبھی زندگی بھر نہ کٹوائے ۔ پھر انھوں نے مسلمان ہونے کے بعد ایک مرتبہ اذان کا طریقہ پوچھا تو آپ نے ان کا بطور خاص لحاظ کرتے ہوئے اسی طرح اذان بتائی جس طرح انھوں نے پہلے پہل بچوں کو سنائی تھی اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شہادتین کو بلند آواز سے کہلوایا تھا جب کہ انھوں نے خود شہادتین کو پست آواز میں کہا تھا ۔ اس طرح اذان کے کلمات انیس ہوگئے ۔ ورنہ عام طور پر اذان پندرہ کلمات ہی میں پڑھی جاتی تھی اور شہادتین کو بھی عام کلمات کی طرح بلند آواز میں کہا جاتا تھا ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔