HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

21063

21063- أتاني جبريل وفي يده كالمرآة البيضاء، فيها كالنكتة السوداء، فقلت: يا جبريل ما هذه؟ قال: هذه الجمعة، قلت: وما الجمعة؟ قال: لكم فيها خير، قلت: وما لنا فيها؟ قال: تكون عيدا لك ولقومك من بعدك، وتكون اليهود والنصارى تبعا لك، قلت: وما لنا فيها؟ قال: لكم فيها ساعة لا يوافقها عبد مسلم يسأل الله فيها شيئا من الدنيا والآخرة هو له قسم إلا أعطاه إياه أو ليس له بقسم إلا ادخر له عنده ما هو أفضل منه، أو يتعوذ من شر هو عليه مكتوب إلا صرف عنه من البلاء ما هو أعظم منه، قلت: وما هذه النكتة فيها؟ قال: هي الساعة وهي تقوم يوم الجمعة، وهو عندنا سيد الأيام ونحن ندعوه يوم القيامة يوم المزيد، قلت: مم ذاك؟ قال: لأن ربك تبارك وتعالى اتخذ في الجنة واديا من مسك أبيض، فإذا كان يوم الجمعة، هبط من عليين على كرسيه تبارك وتعالى، ثم حف الكرسي بمنابر من نور، ثم يجيء النبيون حتى يجلسوا عليها، ثم حف المنابر بكراسي من ذهب، ثم جاء الصديقون والشهداء حتى يجلسوا عليها، وينزل أهل الغرف حتى يجلسوا على ذلك الكثيب1، ثم يتجلى لهم ربهم تبارك وتعالى، ثم يقول: سلوني أعطكم فيسألونه الرضا، فيقول: رضائي أحلكم داري وأنالكم كرامتي، فسلوني أعطكم فيسألونه الرضا، فيشهدهم أنه قد رضي عنهم، فيفتح لهم ما لم تر عين ولم تسمع أذن، ولم يخطر على قلب بشر وذلكم مقدار انصرافكم من يوم الجمعة، ثم يرتفع ويرتفع معه النبيون والصديقون والشهداء، ويرجع أهل الغرف إلى غرفهم وهي درة بيضاء ليس فيها فصم ولا وصم أو درة حمراء أو زبرجدة خضراء فيها غرفها وأبوابها مطروزة مطردة فيها أنهارها متدلية فيها ثمارها فليسوا إلى شيء أحوج منهم إلى يوم الجمعة ليزدادوا إلى ربهم نظرا، وليزدادوا منه كرامة. "ش عن أنس".
21063 ۔۔۔ میرے پاس حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) تشر یف لائے اور ان کے ہاتھ میں سفید آئینہ تھا جس میں سیاہ نکتہ تھا میں نے پوچھا : اے جبرائیل ! یہ کیا ہے ؟ فرمایا یہ جمعہ ہے ، میں نے پوچھا جمعہ کیا ہے ؟ فرمایا : تمہارے لیے اس میں خیر ہے۔ میں نے پوچھا : اور ہمارے لیے اس میں کیا ہے ؟ فرمایا : یہ دن آپ کے لیے اور آپ کی امت کے لیے عید کا دن ہے۔ یہود و نصاری (اس میں آپ کے تابع ہوں گے میں نے پوچھا : اور ہمارے لیے اس میں کیا ہے ؟ فرمایا : اس دن میں تمہارے لیے ایک ایسی گھڑی بھی ہے جس میں کوئی مسلمان بندہ دنیا و آخرتکی کسی شے کا اللہ سے سوال نہیں کرتا جو اس کے لیے لکھ دی گئی ہے مگر اللہ پاک اس کو وہ شے ضرور عطا کرتے ہیں۔ اور اگر وہ شے اس کی قسمت میں نہیں ہے تو اس کے لیے اس سے بہتر چیز کو ذخیرہ کردیا جاتا ہے۔ یا وہ کسی شر سے پناہ مانگتا ہے جو اس پر لکھا جا چکا ہوتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس سے بڑی مصیبت کو پناہ مانگنے والے سے پھیر دیتے ہیں۔ تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پھر میں نے پوچھا : (اس آئینے میں) یہ نکتہ کیسا ہے ؟ حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) نے فرمایا : یہ قیامت ہے جو جمعہ کے دن ہی قائم ہوگی ، یہ دن ہمارے نزدیک تمام دنوں کا سردار ہے ، اور قیامت کے دن (سے) ہم اس دن کو یوم المزید کہا کریں گے ، میں نے پوچھا : یہ کیوں ؟ فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ نے جنت میں سفید مشک کی ایک وادی بنائی ہے جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ علیین سے اپنی کرسی پر جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ پھر کرسی کے اطراف میں نور کے منبر بچھ جاتے ہیں اور انبیاء کرام آکر ان پر جلوہ افروز ہوتے ہیں ، پھر ان نور کے منبروں کے اطراف میں سونے کی کرسیاں بچھ جاتی ہیں اور صدیقین اور شہداء آکر ان پر جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ پھر دوسرے جنتی آکر آس پاس ٹیلوں پر بیٹھ جاتے ہیں پھر پروردگار تبارک وتعالیٰ تجلی فرما لیتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں : مجھ سے سوال کرو ، میں تم کو عطا کروں گا ، سب لوگ آپ سے رضا کا سوال کرتے ہیں ، پروردگار فرماتے ہیں : میری رضاء نے تو تم کو میرے گھر (جنت) میں اتارا ہے اور میری کرامت و عزت تم کو حاصل ہوتی ہے۔ پس مجھ سے اور سوال کرو ، میں عطا کروں گا ، جتنی پھر آپ سے رضاء کا سوال کریں گے ، تب پروردگار ان کو گواہ بنائیں گے کہ گواہ رہو میں تم سے راضی ہوگیا ہوں ۔ پھر اللہ تبارک وتعالیٰ ان کے لیے وہ نعمتیں ظاہر فرمائیں گے جن کو کسی آنکھ نے دیکھا ہوگا ، نہ کسی کان نے سنا ہوگا اور نہ کسی بشر کے دل پر ان کا خیال گذرا ہوگا اور یہ سارا کام تمہارے جمعہ کی نماز (میں جانے اور اس) سے آنے کے بقدر وقت میں ہوجائے گا ۔ پھر پروردگار عزوجل کی تجلی اٹھ جائے گی اور انبیاء ، صدیقین ، اور شہداء بھی اٹھا جائیں گے اور دوسرے جنتی اپنے بالاخانوں میں لوٹ جائیں گے جو سفید موتی کے ہوں گے جن میں کوئی جوڑ ہوگا اور نہ توڑ ، وہ بالاخانے سرخ موتی کے ہوں گے یا سبز زبر جد کے ہوں گے ۔ ان میں ان کے بالاخانے اور ان بالاخانوں کے دروازے ہوں گے ، ان میں نہریں بھی ہوں گی ، نیچے جھکے پھلوں والے درخت ہوں گے وہ (ان تمام نعمتوں کے حصول کے بعد) جمعہ کے دن سے زیادہ کسی چیز کے محتاج نہ ہوں گے تاکہ جمعہ کے دن میں وہ اپنے رب کا دیدار کریں اور پروردگار سے مزید عزت و کرامت حاصل کریں ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن انس (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔