HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2126

2126 – "يا أبا ذر تعوذ بالله من شياطين الإنس والجن، قال: يا رسول الله وللإنس شياطين؟ قال: نعم قال يا رسول الله الصلاة ماذا هي قال: خير موضوع فمن شاء أقل ومن شاء أكثر قال فالصوم قال فرض مجزيء قال: فالصدقة قال: أضعاف مضاعفة وعند الله مزيد قال: فأيها أفضل قال: جهد من مقل وسر إلى فقير قال: فأي الأنبياء كان أول قال: آدم قال أول نبي كان آدم قال: نعم مكلم قال: كم المرسلون قال: ثلثمائة وبضع عشرة جم غفير قال: يا رسول الله أي ما أنزل عليك أعظم قال: آية الكرسي". (ط حم ن ع ك هب ص) عن أبي ذر (حم طب) عن أبي أمامة.
2126 ۔۔ اے ابو ذر ! انس و جن کے شیاطین سے خدا کی پناہ مانگو۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں ؟ فرمایا ہاں۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! نماز کیا ہے ؟ فرمایا بہترین عمل مقرر کیا گیا ہے۔ کوئی کم کرے یا زیادہ۔ عرض کیا یا رسول الہ ! روزہ ؟ فرمایا کفایت شعاری کا سبق انگیز فرض ہے۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! صدقہ ؟ فرمایا وہ عمل ہے جس میں اضافہ در اضافہ ہوتا ہے۔ اور اللہ کے ہاں کوئی کمی نہیں۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! پھر کون سا صدقہ افضل ہے ؟ فرمایا تھوڑے میں سے تھوڑا خرچ کرنا۔ اور فقیر کو راز داری کے ساتھ دینا۔ عرض کیا کون سے نبی اول اول تھے ؟ فرمایا آدم۔ عرض کیا سب سے اول نبی حضرت آدم (علیہ السلام) تھے ؟ فرمایا جی ہاں اور ان پر کلام یعنی صحیفہ بھی پیش کیا گیا تھا۔ عرض کیا رسول کتنے گذرے ہیں ؟ فرمایا تین سو دس سے کچھ زائد۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ پر جو نازل کیا گیا، اس میں عظیم ترین شے کونسی ہے ؟ فرمایا آیۃ الکرسی۔ (ابو داؤد الطیالسی مسند احمد، النسائی المسند لابی یعلی المستدرک للحاکم، شعب الایمان، السنن لسعید بروایت ابی ذر (رض) مسند احمد، الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی امامۃ (رض) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔