HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

21599

21599- ما طلع النجم صباحا قط وتقوم عاهة إلا رفعت منهم أو خفت. "حم عن أبي هريرة".
21599 ۔۔۔ اللھم صاحت بلادنا واغبرت ارضنا وھامت دوابنا اللھم منزل البرکات من اماکنھا وناشر الرحمۃ من معادنھا بالغیث المغیث انت المستغفر للاثام فنستغفرک للجمات من ذنوبنا ونتوب الیک من عظم خطایانا اللھم ارسل السماء علینا مدرارا واکفا مغزورا من تحت عرشک من حیث ینفعا غیثا مغیشا دارعا رائعا ممرعا طبقا غدقا خصبا تسرع لنا بہ النبات وتکثر لنا بہ البرکات وتقبل بہ الخیرات اللھم انت قلت فی کتابک (وجعلنا من الماء کل شی حی ) (الانبیاء 30) اللھم فلاحیاۃ لشیء خلق من الماء الابالماء اللھم وقد قنط الناس اومن قد قنط منھم وساء ظنھم وھامت بھائمھم وعجت عجیج الثکلی علی اولادھا اذا حبست عنا قطرالسماء فدقت لذلک عظمھا وذھب لھمھا وذاب شحمھا اللھم ارحم انین الانۃ وحنین الحانۃ ومن لا یحمل رزقہ غیرک اللھم ارحم البھائم الحائمۃ والانعام السائمۃ والاطفال السائمۃ اللھم ارحم المشایخ الرکع والاطفال الرتع والبھائم الرقع اللھم زدنا قوۃ الی قوتنا ولا دتردنا محرومین انک سمیع الدعاء برحمتک یا ارحم الراحیمن ) ترجمہ :ـ۔۔۔ اے اللہ ! ہمارے بلادچیخ رہے ہیں ہماری سر زمین غبار آلود ہوگئی ہے ، ہمارے چوپائے لاغر و کمزور ہوگئے ہیں۔ اے اللہ ! شہروں پر برکتیں نازل کرنے والے ! موسلا دھار بارش کے ساتھ رحمت بھیجنے والے ! آپ ہی سے گناہوں کی مغفرت طلب کی جاتی ہے پس ہم آپ سے اپنے تمام گناہوں کی مغفرت چاہتے ہیں۔ اور اپنے تمام عظیم گناہوں سے توبہ کرتے ہیں، اے اللہ ہم پر آسمان کو خوب برسا بھر بھر کر برسا اپنے عرش کے نیچے سے ، ایسی بارش جو ہم کو نفع پہنچائے ، خوب برسنے والی ، خوشگوار ، سیراب کرنے والی ، پے در پے برسنے والی ، سرسبزی پیدا کرنے والی ، جو ہماری نباتات کو جلد اگائے ہم کو خوب برکات پہنچائے ، اور آپ اس سے خیرات کو قبول فرمائیں ، اے اللہ ! آپ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے : ور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا ہے۔ (الانبیاء :30) اے اللہ ! پس ہر چیز چونکہ پانی سے پیدا ہوئی اس لیے بغیر پانی کے اس کی زندگی نہیں ، اے اللہ ! لوگ مایوس ہوچکے ہیں، ان کی امیدوں پر اوس پڑچکی ہے ، ان کے مویشی لاغر و کمزور ہوگئے ہیں ، گمشدہ بچے کی ماں کی طرح چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہم پر آسمان کے قطرے تک ٹپکنا بند ہوگئے ہیں، جانداروں کی ہڈیاں مدقوق ہوگئی ہیں ، ان کا گوشت اتر گیا ہے ، ان کی چربی پگھل گئی ہے ، اے اللہ ! رونے والے کے رونے پر رحم فرما ، سسکنے والے کے سسکنے پر مہربانی کر ، جن کے رزق کا مدار آپ کے سوا کسی پر نہیں ، اے اللہ پیاس سے بلکنے والے جانوروں پر رحم فرما ، تھکے ماندہ جانوروں پر رحم فرما ، بھوکے بچوں پر رحم فرما ، اے اللہ ! جھکے ہوئے بوڑھوں پر رحم فرما ، دودھ پینے والے بچوں پر رحم فرما ، چرنے کے لیے ترسنے والے جانوروں پر رحم فرما ، اے اللہ ! ہماری قوت میں اپنی قوت شامل فرما ، ہم کو محروم ونامراد واپس نہ کر ، بیشک تو دعاؤوں کا سننے والا ہے اے ارحم الراحمین ۔ (الخطابی فی غریب الحدیث وابن عساکر عن ابن عباس (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔