HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

21635

21635- عن أبي وائل قال: قال سلمان: "إذا صلى العبد اجتمعت خطاياه فوق رأسه، فإذا سجد تحاتت كما يتحات ورق الشجر". "ابن زنجويه".
21636 ۔۔۔ طارق بن شہاب سے منقول ہے کہ انھوں نے حضرت سلمان (رض) کے پاس رات گزاری تاکہ رات کو ان کی عبادت و ریاضت دیکھ سکیں چنانچہ سلمان (رض) اٹھے اور آخر رات تک نماز میں مشغول رہے تاہم جس قدر طارق بن شہاب کا گمان تھا ان کی عبادت کو یوں نہ پایا چنانچہ سلمان (رض) سے اس کا تذکرہ کیا گیا انھوں نے فرمایا نماز پنجگانہ پر پابندی کرو بلاشبہ پانچ نمازیں ان فراموشیوں کے لیے کفارہ ہیں بشرطیکہ کوئی کبیرہ گناہ صادر نہ ہو ، چنانچہ لوگ جب شام کرتے ہیں تو تین قسموں میں بٹ جاتے ہیں اول : وہ جن کے لیے رات بھلائی بن جاتی ہے اور ان پر وبال جان نہیں بنتی ۔ دوم : وہ جن کے لیے وبال جان بن جاتی ہے اور ان کے حق میں بھلائی کا پیغام نہیں لاتی ۔ سوم : وہ جن کے لیے نہ وبال جان ہے اور نہ ہی ان کے حق میں بھلائی ہے ، چنانچہ وہ آدمی جو رات کی تاریکی اور لوگوں کی غفلت کو غنیمت سمجھ کر رات بھر عبادت ونماز میں مصروف رہتا ہے رات اس کے حق میں سراسر بھلائی ہے اور اس پر وبال جان نہیں ، اور وہ آدمی جو رات کی تاریکی اور لوگوں کی غفلت کو غنیمت سمجھ کہ بحر عصیانمیں محو سفر ہوجاتا ہے تو ہر رات اس پر نری وبال جان ہے اور اس میں اس کے لیے ذرہ بھی بھلائی کا نام ونشان نہیں اور وہ آدمی جو عشاء کی نماز پڑھ کر (صبح تک) سوتا رہا تو یہ رات اس کے لیے نہ بھلائی کا پیغام لائی اور نہ ہی اس پر کچھ وبال جان ہے دکھلاوے سے بچو عمل میں خلوص و دوام پیدا کرو ۔ (رواہ عبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔