HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

21644

21644- عن أبي وائل قال: قال عبد الله بن مسعود: "الصلوات كفارات لما بينهن ما اجتنبت الكبائر". "عب".
21645 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں جو شخص چاہتا ہو کہ قیامت کے اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں مسلمان بن کر حاضر ہو وہ ان نمازوں کو ایسی جگہ ادا کرنے کا اہتام کرے جہاں اذان ہوتی ہو (یعنی مسجد میں) چونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ایسی سنتیں جاری کی ہیں جو سراسر ہدایت ہیں انھیں میں سے یہ جماعت کی نماز بھی ہے اگر تم اپنے گھروں میں نماز پڑھنے لگو گے جیسا کہ فلاں شخص پڑھتا ہے تو تم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو چھوڑنے والے ہو کے سمجھ لو اگر تم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو چھوڑنے والے ہوگئے تو گمراہ ہوجاؤ گے اور جو شخص اچھی طرح سے وضو کرے اس کے بعد مسجد کی طرف جائے تو ہر ہر قدم پر ایک ایک نیکی لکھی جائے گی اور ایک ایک درجہ بلند ہوتا جائے گا اور ایک ایک خطا معاف ہوگی ہم تو اپنا حال دیکھتے تھے کہ جو شخص کھلم کھلا منافق ہو وہ تو جماعت سے رہ جاتا تھا اور نہ تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں عام منافقوں کو بھی جماعت چھوڑنے کی ہمت نہ ہوتی تھی یا کوئی سخت بیمار ہو ورنہ جو شخص دو آدمیوں کے درمیان گھسٹتا ہوا جاسکتا تھان وہ بھی صف کے درمیان کھڑا کردیا جاتا تھا (عبدالرزاق والترغیب الدرالمنثور) فائدہ :۔۔۔ سنت کی دو قسمیں ہیں اول سنت ھدی جس کے ترک پر عتاب ہو جیسے جماعت اذان وغیرہ اور دوم سنت زائد جس کے ترک پر متاب نہ ہو جیسے لباس اور طعام وغیرہ ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔