HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

21647

21647- عن أبي الدرداء قال: "لا إيمان لمن لا صلاة له، ولا صلاة لمن لا وضوء له". "ابن جرير".
21648 ۔۔۔ حضرت ابوامامہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک غزوہ کا ارادہ کیا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے لیے شہادت کی دعا کریں آپ (رض) نے فرمایا : یا اللہ انھیں (مجاہدین صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) کو سلامتی میں رکھ (ایک روایت میں ہے یا اللہ انھیں ثابت قدم رکھ اللہ مال غنیمت سے انھیں مالا مال کر دے ) چنانچہ ہم نے غزوہ کیا اور صحیح سلامت مال غنیمت لے کر واپس لوٹے ایک مرتبہ پھر آپ نے فرمایا : یا اللہ انھیں ایک غزوہ پر جانے کا ارادہ کیا میں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میرے لیے اللہ تعالیٰ سے شہادت کی دعا کیجئے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یا اللہ انھیں صحیح سلامت رکھ (ایک روایت میں ہے یا اللہ انھیں ثابت قدم رکھ اللہ مال غنیمت سے انھیں مالا مال کر دے) چنانچہ (اس بار بھی) ہم نے غزوہ کیا اور صحیح سلامت مال غنیمت لے کر لوٹے (کچھ عرصہ بعد) رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک غزوہ پر جانے کا ارادہ کیا ، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں قبل ازیں دو مرتبہ آپ کی خدمت اقدس میں حاضری دے چکا ہوں اور آپ سے سوال کرچکا ہوں کہ اللہ جل شانہ سے میرے لیے شہادت کی دعا کریں۔ مگر آپ یہی فرماتے رہے کہ یا اللہ انھیں سلامتی میں رکھ اور انھیں مال غنیمت عطا کر یا رسول اللہ (اب کی بار) میرے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ سے شہادت کی دعا کر دیجئے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یا اللہ انھیں سلامت رکھ اور مال غنیمت عطا فرما ۔ چنانچہ ہم نے غزوہ کیا اور مال غنیمت لے کر کامیاب وکامران واپس ہوئے ۔ اس کے بعد میں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا : یارسول اللہ مجھے ایک ایسا عمل بتا دیجئے جسے میں اپنا لوں اور مجھے اللہ اس کے ذریعے بھرپور نفع عطا فرمائے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم روزہ رکھا کرو ، بلاشبہ روزے جیسا کوئی عمل نہیں ، اس کے بعد میں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے مجھے ایک عمل کا حکم دیا تھا مجھے امید ہے اللہ عزوجل اس سے مجھے ضرور نفع پہنچائے گا نیز مجھے ایک اور عمل بتادیں ممکن ہے اللہ جل شانہ مجھے س کا بھی بھرپور نفع عطا فرمائے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا سمجھ لو تم جو سجدہ بھی کرتے ہو اللہ جل شانہ تمہارا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک خطاء معاف فرماتا ہے۔ (ابو یعلی والحاکم فی المستدرک)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔