HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

21733

21733- عن ابن عباس قال: "وقت الظهر إلى العصر، والعصر إلى المغرب، والمغرب إلى العشاء، والعشاء إلى الصبح". "عب".
21735 ۔۔۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی آیا اور نماز کے اوقات کے بارے میں سوال کیا لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کچھ جواب نہ دیا ۔ پھر بلال (رض) کو حکم دیا جب کہ فجر کی پو پھوٹ چکی تھی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی جب کہ کہنے والا یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ سورج زائل ہوچکا اور یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ ابھی زائل نہیں ہوا حالانکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بخوبی جانتے تھے ۔ پھر بلال (رض) کو حکم دیا اور عصر کی نماز پڑھی سورج ابھی تک بلند تھا ۔ پھر حکم دیا اور مغرب کی نماز پڑھی سورج غروب ہوچکا تھا ۔ پھر بلال (رض) کو حکم دیا اور عشاء کی نماز پڑھی جب کہ شفق غائب ہوچکا تھا دوسرے دن فجر کی نماز پڑھی جب کہ کہنے والا یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ سورج طلوع ہوچکا ہے اور یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ ابھی طلوع نہیں ہوا ، حالانکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوب جانتے ہیں۔ پھر ظہر کی نماز پڑھی جب کہ عصر کا وقت قریب ہوچکا تھا ۔ پھر عصر کی نماز پڑھی آدمی کہہ سکتا تھا کہ سورج سرخ ہوچکا ہے اور مغرب کی نماز شفق کے غروب ہونے سے قبل پڑھی اور عشاء کی نماز تہائی رات ہونے پر پڑھی پھر فرمایا ! کہاں ہے سائل ؟ ان دو وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔