HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22072

22072- "مسند الصديق" عن ابن جريج قال: "حدثني من أصدق عن أبي بكر وعن عمر وعن عثمان وعن ابن مسعود أنهم كانوا إذا استفتحوا قالوا: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك".
22073 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کہتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تکبیر کہنے کے بعد کہتے ۔ ” سبحانک اللھم وبحمدک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ ور تعوذ کے وقت کہتے ! ” اعوذ باللہ من ھمزات الشیطان ونفخہ ونفثہ “۔ میں شیطان کے خطرات اس کے وسوسوں اور اس کی جادو وگری سے اللہ تبارک وتعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں ۔ (الدارقطنی) کلام : ۔۔۔ دارقطنی کہتے ہیں : عبدالرحمن بن عمرو بن شیبہ اپنے والد سے اس حدیث کو مرفوع بیان کرتے ہیں حالانکہ روایت عمر (رض) کی اور یہی صواب ہے۔ ذھبی کہتے ہیں کہ روای کا نام عمرو بن شیبہ ہے ابو حاتم کہتے ہیں کہ عمرو بن شیبہ مجہول راوی ہے۔ حافظ ابن حجر لسان المیزان میں لکھتے ہیں کہ عمرو بن شیبہ کو ابن حبان نے ثقات میں ذکر کیا ہے منذری نے ابو حاتم سے نقل کیا ہے کہ عمروبن شیبہ ثقہ راوی ہے یہ بھی احتمال ہے کہ منذری کی مراد ابو حاتم سے ابن حبان ہو چونکہ ابن حبان کی ابو حاتم بھی کنیت ہے۔ لہٰذا ذھبی نے ابو حاتم رازی سے جو نقل کیا ہے اس میں کوئی تناقض نہیں ہے۔ اس حدیث کو سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) پر موقوف بھی روایت کیا گیا ہے (ابن ابی شیبہ ، طحاوی ودارقطنی، مالک کہتے ہیں کہ یہ حدیث عمر (رض) سے مرفوع بھی روایت ہے۔ حالانکہ یہ صحیح نہیں ہے ، بیہقی نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ (ضعاف دارقطنی 224)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔