HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22189

22189- عن بلال بن أبي رباح أنه قال له النبي صلى الله عليه وسلم: "لا تسبقني بآمين". "أبو الشيخ".
22187 ۔۔۔ حضرت ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ ان سے کسی نے پوچھا : کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر کی نماز میں قرات کرتے تھے ؟ ابن عباس (رض) نے جواب دیا نہیں وہ آدمی بولا : عین ممکن ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دل دل میں آہستہ قرات کرتے ہوں ۔ فرمایا یہ پہلی صورت سے زیادہ باعث شر ہے چنانچہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تبارک وتعالیٰ کے مامور بندے تھے انھیں جو پیغام دیا جاتا وہ وہ ٹھیک ٹھیک ہم تک پہچاتے تھے نیز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کے سوا ہمیں کسی چیز میں خصوصیت نہیں بخشی بجز تین چیزوں کہ وہ کہ ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اچھی طرح سے وضو کریں اور یہ کہ ہم صدقہ نہ کھائیں اور یہ کہ ہم گدھے کو گھوڑی پر جفتی کے لیے نہ کدوائیں (رواہ ابن جریر) فائدہ :۔۔۔ گدھے کو گھوڑی پر کدوانے کا مطلب یہ ہے کہ جب ان دو مختلف الاجناس جانوروں سے جفتی کروائی جائے تو ان سے ایک تیسری مخلوط جنس یعنی خچر پیدا ہوتی ہے اور حدیث میں بھی خچر کی نسل بڑھانے سے منع کیا گیا ہے۔ علامہ خطابی کہتے ہیں جب گدھے کو گھوڑی پر کدوایا جائے گا تو تیسری نسل ان سے پیدا ہوگی اور یوں گھوڑوں کی نسل کے منقطع ہونے کا خدشہ ہے اور گھوڑوں کے منافع ختم ہوجائیں گے چونکہ گھوڑے سواری ، باربرداری ، جہاد ، مال غنیمت کے جمع کرنے کے کام آتے ہیں حالانکہ خچر میں یہ سارے منافع نہیں پائے جاتے اسی طرح شوافع کے نزدیک گھوڑوں کا گوشت بھی کھایا جاتا ہے جب کہ خچر کا گوشت بالاتفاق حرام ہے (اتنی النھایہ 445) جب کہ بعض دوسری احادیث میں گدھے کو گھوڑی پر کدوانے کی اجازت آتی ہے اور اسی طرح بعض کتب فقہ میں اس امر کو مباح کہا گیا ہے حالانکہ اس حدیث میں ممانعت آئی ہے۔ واللہ اعلم ! اس شبہ کا ازالہ یوں کیا جاسکتا ہے کہ پوری شدومد کے ساتھ کلی طور پر رواج نہ پھیلا دیا جائے البتہ کبھی کبھار گدھے کو گھوڑی پر کدوانے کی اجازت ہے تاکہ کہ گھوڑوں کی نسل بھی منقطع نہ ہو اور خچر بھی ناپید نہ ہوں ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔