HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22258

22258- عن عكرمة بن خالد عن الثقة أن عمر بن الخطاب صلى العشاء الآخرة للناس بالجابية، فلم يقرأ فيها حتى فرغ، فلما فرغ دخل فأطاف به عبد الرحمن بن عوف، وتنحنح له حتى سمع عبد الرحمن حسه وعلم أنه ذو حاجة فقال: من هذا؟ قال: "عبد الرحمن بن عوف، قال: ألك حاجة"؟ قال: "نعم"، قال: "ادخل فدخل" فقال: "أرأيت ما صنعت آنفا عهده إليك رسول الله صلى الله عليه وسلم أم رأيته"؟ قال: "وما هو"؟ قال: "لم تقرأ في العشاء"، قال: "أو فعلت"؟ قال: "نعم"، قال: "فإني سهوت جهزت عيرا من الشام حتى قدمت المدينة، فأمر المؤذن فأقام الصلاة، ثم عاد فصلى العشاء للناس، فلما فرغ خطب" قال: "لا صلاة لمن لم يقرأ فيها، إن الذي صنعت آنفا أني سهوت، جهزت عيرا من الشام حتى قدمت المدينة فقسمتها". "عب".
22258 ۔۔۔ عکرمہ بن خالد ایک ثقہ راوی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے جابیہ مقام میں لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھائی اور قرات بالکل نہیں کی حتی کہ فارغ ہوئے اور اپنے حجرہ میں داخل ہوگئے اتنے میں عبدالرحمن بن عوف (رض) اٹھے اور حجرے کے اردگرد چکر لگایا اور کھنکھارے تاکہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کو ان کی آمد کا پتہ چل جائے نیز اس کا بھی انھیں علم ہوجائے کہ عبدالرحمن کو ان سے کوئی ضروری کام ہے۔ چنانچہ آپ (رض) نے فرمایا : یہ کون ہے ؟ جواب ملا ! میں عبدالرحمن بن عوف (رض) فرمایا : کیا آپ کو کوئی کام ہے حضرت عبدالرحمن (رض) نے اثبات میں جواب دیا ، سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے اندر داخل ہونے کا حکم دیا چنانچہ حضرت عبدالرحمن اندر داخل ہوئے اور کہا مجھے خبر دیجئے کہ جو کچھ آپ نے ابھی ابھی (نماز میں) کیا ہے کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے یا پھر آپ نے اپنی طرف سے ایسا کیا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بھلا میں نے کیا کیا ہے ؟ عرض کیا کہ آپ نے عشاء کی نماز میں قرات نہیں کی فرمایا : کیا واقعی میں نے قرات نہیں کی ؟ عرض کیا : جی ہاں آپ نے قرات نہیں کی ۔ فرمایا : میں بھول گیا ہوں چنانچہ میں نے شام سے ایک قافلہ تیار کیا حتی کہ میں مدینہ پہنچ گیا ۔ پھر آپ (رض) نے موذن کو حکم دیا اس نے دوبارہ نماز کھڑے کی اور آپ (رض) نے لوگوں کو دوبارہ نماز پڑھائی ، جب نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا : جو آدمی نماز میں قرات نہیں کرتا اس کی نماز نہیں ہوتی بلاشبہ جو کچھ مجھ سے ابھی ابھی سرزاد ہوا وہ بھولے سے ہوا ۔ چنانچہ میں نے (نماز میں کھڑے کھڑے محض خیالات کی دنیا میں) شام سے سازوسامان سے لدا ہوا ایک قافلہ تیار کیا حتی کہ میں مدینہ پہنچ گیا اور وہاں سب کچھ تقسیم کردیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔