HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22288

22288- "مسند سهل بن سعد الساعدي" عن أبي حازم قال: "كنت عند سهل بن سعد الساعدي إذ قيل له: كان بين بني عمرو بن عوف وأهل قباء شيء" فقال: "قديم كان ذلك كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ جيء فقيل له: إنه كان بين أهل قباء شيء، فانطلق النبي صلى الله عليه وسلم إليهم ليصلح بينهم، فأبطأ على الناس" فقال بلال لأبي بكر: "ألا أقيم الصلاة؟ " قال: "ما شئت، فأقام بلال فقدم الناس أبا بكر فبينا هو يصلي أقبل النبي صلى الله عليه وسلم فجعل يشق الصفوف حتى قام خلف أبي بكر، فجعلوا يصفقون، وكان لا يلتفت في الصلاة، فلما أكثروا التفت، فإذا النبي صلى الله عليه وسلم قائم خلفه، فأشار إليه النبي صلى الله عليه وسلم أن يصلي كما هو فنكص إلى ورائه، وتقدم النبي صلى الله عليه وسلم فصلى"، فلما فرغ قال: "ما منعك إذ أمرتك أن لا تكون قد صليت؟ " قال: "لا ينبغي لابن أبي قحافة أن يتقدم رسول الله صلى الله عليه وسلم"، ثم قال النبي صلى الله عليه وسلم: "ما شأن التصفيق في الصلاة إنما التسبيح للرجال، والتصفيق للنساء". "عب".
22288 ۔۔۔ ” مسند سہل بن سعد ساعدی “۔ ابو حازم کہتے ہیں ایک مرتبہ میں حضرت سہل بن سعد ساعدی (رض) کے پاس تھا اچانک ان سے کسی نے کہا کہ قبلیہ بنو عمرو بن عوف اور اہل قباء کے درمیان کچھ ناچا کی ہے ، سہل بن سعد (رض) نے فرمایا : یہ پرانی ناچاقی ہے چنانچہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے انھیں بتایا گیا کہ اہل قباء کی آپس میں ناچاقی ہے۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اہل قباء کے پاس تشریف لے گئے تاکہ ان کی آپس میں صلح کروا دیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو واپسی میں تاخیر ہوگئی بلال (رض) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے کہا : کیا میں نماز نہ کھڑی کر دوں ؟ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے جواب دیا : جیسے تمہاری مرضی چنانچہ بلال (رض) نے اقامت کہی اور لوگوں نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو آگے بڑھا دیا اسی دوران وہ نماز پڑھا رہے تھے کہ اتنے میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے اور صفوں کو چیر کر آگے بڑھنا شروع کردیا حتی کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے پیچھے جا کر کھڑے ہوئے ، لوگوں نے تالیاں بجانی شروع کردی جب کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی عادت مبارکہ تھی کہ نماز میں ادھر ادھر توجہ نہیں دیتے تھے لیکن جب لوگوں نے کثرت سے تالیاں بجائیں تو آپ (رض) نے التفات کیا کیا دیکھتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے کھڑے ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ (رض) کی طرف نماز جاری رکھنے کا اشارہ کردیا لیکن آپ (رض) پیچھے کھسک آئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے بڑھ گئے اور نماز پڑھائی ، جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : تمہیں کس چیز نے نماز جاری رکھنے سے روکا جبکہ میں نے تمہیں حکم دیا تھا ؟ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے عرض کیا : ابن ابی قحافہ کے لیے مناسب نہیں کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے آگے بڑھنے کی جسارت کرے پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نماز میں یہ تصفیق کیسی تھی ؟ حالانکہ مردوں کے لیے تو تسبیح ہے اور تصفیق تو عورتوں کے لیے ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔