HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22403

22403- عن خالد بن اللجلاج أن عمر بن الخطاب صلى يوما للناس فلما جلس في الركعتين الأوليين أطال الجلوس، فلما استقل قائما نكص خلفه فأخذ بيد رجل من القوم فقدمه مكانه، فلما خرج إلى العصر صلى للناس، فلما انصرف أخذ بجناح المنبر، فحمد الله وأثنى عليه، ثم قال: "أما بعد أيها الناس فإني توضأت للصلاة، فمررت بامرأة من أهل بيتي فكان مني ومنها ما شاء الله أن يكون، فلما كنت في صلاتي وجدت بللا، فخيرت نفسي بين أمرين: إما أن أستحيي منكم وأجترئ على الله، وإما أن أستحيي من الله وأجترئ عليكم، فكان أن أستحيي من الله وأجترئ عليكم أحب إلى، فخرجت فتوضأت وجددت صلاتي، فمن صنع منكم كما صنعته فليصنع كما صنعت". "ق ش".
22403 ۔۔۔ خالد بن لجلاج کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے ایک دن لوگوں کو نماز پڑھائی اور جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھے تو کافی دیر تک بیٹھے رہے جب کھڑے ہوئے تو پیچھے ہٹے اور ہاتھ سے ایک آدمی کو پکڑ کر آگے بڑھایا اور اپنی جگہ لاکھڑا کیا ، پھر عصر کی نماز کے لیے تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو منبر پر کھڑے ہو کر حمد وثناء کے بعد فرمایا : اما بعد اے لوگو ! میں نے نماز کے لیے وضو کیا تھا کہ اسی اثناء میں میں اپنے اہل خانہ کی ایک عورت کے پاس سے گزرا اور میں تھوڑی دیر کے لیے اس کے ساتھ مشغول ہوگیا چنانچہ جب میں نماز میں تھا تو میں نے کچھ تری محسوس کی تو میں نے اپنے آپ کو دو اختیار دیئے اول یہ کہ میں تم سے حیاء کر جاؤں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جرات کا اظہار کرلوں ۔ دوم یہ کہ یا تو میں اللہ تعالیٰ سے حیاء کرو اور تمہارے سامنے جرات کا اظہار کروں حالانکہ مجھے یہ بات زیادہ محبوب تھی کہ میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے حیا کرو اور تمہارے سامنے جرات کرلوں لہٰذا میں فورا باہر نکلا اور وضو کیا پھر از سرنو نماز پڑھی ، پس تم میں سے جس کو بھی میری جیسی کیفیت لاحق ہو اسے میرے ہی جیسا معاملہ کرنا چاہے ۔ (بیہقی ابن ابی شیبۃ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔