HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22491

22491- عن أبي سلمة بن عبد الرحمن قال: "قدم معاوية المدينة فقال: قم يا كثير بن الصلت إلى أم المؤمنين فاسألها عن الركعتين بعد العصر،" فقال أبو سلمة: "فقمت معه وأرسل ابن عباس عبد الله بن الحارث فأتيا عائشة، فقالت: لا أدري اسألوا أم سلمة، فأتينا أم سلمة فقالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما فصلى ركعتين بعد العصر، لم أكن أراه يصليهما، فقلت يا رسول الله ما هاتان الركعتان؟ " قال: "قدم وفد من بني تميم" أو قال: "قدمت صدقة وكنت أصلي ركعتين بعد الظهر فلم أكن صليتهما فهما هاتان". "عب".
22492 ۔۔۔ عبداللہ بن حارث کہتے ہیں ایک مرتبہ میں حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کے ساتھ حضرت معاویہ (رض) کے پاس گیا چنانچہ حضرت معاویہ (رض) نے حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کو اپنے قریب بیٹھایا اور پھر کہا : لوگ عصر کے بعد کیسی دو رکعتیں پڑھتے ہیں ، حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) نے جواب دیا : لوگوں کو ابن زبیر فتوی دیتے ہیں۔ چنانچہ حضرت معاویہ (رض) نے ابن زبیر (رض) کے پاس قاصد بھیج کر ان دو رکعتوں کے متعلق پوچھا : انھوں نے جواب دیا مجھے حضرت عائشہ نے خبر دی ہے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھے تھے ۔ چنانچہ معاویہ (رض) نے قاصد کو حضرت عائشہ (رض) کے پاس بھیجا انھوں نے جواب دیا کہ اس بارے میں مجھے ام سلمہ (رض) نے بتایا ہے چنانچہ قاصد حضرت ام سلمہ (رض) کے پاس گیا اور ان سے عصر کے بعد کی دو رکعتوں کی حقیقت دریافت کی انھوں نے جواب دیا کہ : اللہ تبارک وتعالیٰ عائشہ (رض) پر رحم فرمائے میں نے تو انھیں یہ خبر دی تھی کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دو رکعتوں سے منع فرمایا تھا ۔ چنانچہ ایک مرتبہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے گھر میں ظہر کی نماز کے لیے وضو کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس مہاجرین کافی تعداد میں جمع تھے اور اس سے پہلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عامل کو صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا تھا اور اس نے تاخیر کردی تھی اسی اثناء میں دروازے پر دستک ہوئی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لے گئے اور ظہر کی نماز پڑھی نماز کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مال تقسیم کرنے کے لیے بیٹھ گئے یہاں تک کہ عصر کے وقت فارغ ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بلال (رض) نے دیکھا تو انھوں نے اقامت کہہ کر عصر کی نماز کھڑی کردی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھی پھر میرے گھرپر تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان رکعتوں کے بارے میں دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ دو رکعتیں میں ظہر کے بعد پڑھتا تھا جنہیں میں نہیں پڑھ سکا ہوں اور اب عصر کے بعد پڑھ رہا ہوں مجھے ناگوار گزرا کہ میں یہ دو رکعتیں مسجد میں پڑھوں درآں حالیکہ لوگ مجھے دیکھ رہے ہوں لہٰذا میں نے تمہارے پاس آ کر پڑھی ہیں (رواہ ابن جریر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔