HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22660

22660- عن علي رضي الله عنه قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قام إلى الصلاة كبر،" ثم قال: "وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض حنيفا وما أنا من المشركين إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين لا شريك له وبذلك أمرت وأنا أول المسلمين، اللهم أنت الملك لا إله إلا أنت، أنت ربي وأنا عبدك ظلمت نفسي واعترفت بذنبي فاغفر لي ذنوبي جميعا إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، واهدني لأحسن الأخلاق لا يهدي لأحسنها إلا أنت واصرف عني سيئها لا يصرف عني سيئها إلا أنت، لبيك وسعديك والخير كله في يديك، والشر ليس إليك أنا بك وإليك تباركت وتعاليت أستغفرك وأتوب إليك،" وإذا ركع قال: "اللهم لك ركعت وبك آمنت ولك أسلمت خشع لك سمعي وبصري ومخي وعظمي وعصبي،" وإذا رفع قال: "اللهم ربنا لك الحمد ملء السموات وملء الأرض وملء ما بينهما وملء ما شئت من شيء بعد" وإذا سجد قال: "اللهم لك سجدت وبك آمنت ولك أسلمت سجد وجهي للذي خلقه وصوره وشق سمعه وبصره تبارك الله أحسن الخالقين، ثم يكون من آخره ما يقول بين التشهد والتسليم: اللهم اغفر لي ما قدمت وما أخرت وما أسررت وما أعلنت وما أنت اعلم به مني أنت المقدم وأنت المؤخر لا إله إلا أنت". "ط عب ش حم م 1 والدارمي د ت ن وابن خزيمة والطحاوي وابن الجارود حب قط ق".
22660 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو پہلے تکبیر تحریمہ کہتے پھر یہ دعا پڑھتے ۔ ” انی وجھت وجھی للذی فطر السموات والارض حنیفا وما انا من المشرکین ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین لاشریک لہ وبذالک امرت وانا من المسلمین اللہم انت الملک لا الہ الا انت ربی وانا عبدک ظلمت نفسی واعترفت بذ نبی فاغفرلی ذنوبی جمیعا انہ لا یغفر الذنوب الا انت واھدنی لا حسن الاخلاق لا یدھی لاحسنھا الا انت واصرف عنی سیئیھا لا یصرف عنی سیئھا الا انت لبیک وسعدیک والخیر کلہ فی یدیک والشرلیس الیک انا بک والیک تبارکت وتعالیت استغفرک واتوب الیک “۔ ” میں نے اپنے آپ کو اس ذات کی طرف متوجہ کیا جو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے دراں حالیکہ میں حق کی طرف متوجہ ہونے والا اور دین باطل سے بیزار ہوں میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو شرک کرنے والے ہیں ، میری نماز ، میری عبادت ، میری زندگی اور میری موت خدا ہی کے لیے ہے جو دونوں جہانوں کا پالنے والا ہے جس کا کوئی شریک نہیں اسی کا مجھے حکم کیا گیا ہے اور میں فرمان بردار مسلمانوں میں سے ہوں یا اللہ تو بادشاہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہی میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے میں اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں ۔ لہٰذا تو میرے سارے گناہوں کو بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی اور گناہوں کو نہیں بخش سکتا ،۔ اور بہترین اخلاق کی طرف میری راہنمائی کر چونکہ تیرے سوا بہترین اخلاق کی طرف کوئی راہنمائی نہیں کرسکتا اور بدترین اخلاق کو مجھ سے دور کر دے چونکہ بجز تیرے اور کوئی بداخلاقی سے مجھے نہیں بچا سکتا ہے میں تیرے حضور حاضر ہوں اور تیرا حکم بجا لانے پر تیار ہوں تمام بھلائیاں تیرے ہاتھ میں ہیں اور برائی تیری جانب منسوب نہیں کی جاسکتی تیرے ہی سبب سے ہوں اور تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں تو بابرکت ہے اور بلند وعالی شان ہے میں تجھی سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں ۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں جاتے تو یہ دعا پڑھتے ۔ ” اللہم لک رکعت وبک امنت ولک اسلمت خشع لک سمعی وبصری ومخی وعظمی عصی “۔ یا اللہ ! میں نے تیرے ہی لیے رکوع کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور تیرے ہی لیے اسلام لایا اور میری بینائی ، میرا دماغ میری ہڈیاں اور پٹھے تیرے ہی لیے جھکے ہوئے ہیں۔ ور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ دعا پڑھتے ۔ للہم ربنا لک الحمد ملا السموات والارض وما بینھما وملا ماشئت من شیء بعد “۔ یا اللہ ! اے ہمارے رب تیرے ہی لیے آسمانوں اور زمین کے برابر حمد ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کے برابر اور اس چیز کے برابر جو تو بعد میں پیدا کرے ۔ ور جب سجدہ میں جاتے تو یہ دعا پڑھتے : ” اللہم لک سجدت ولک امنت ولک اسلمت سجد وجھی للذی حلقہ وصورہ وشق سمعہ وبصرہ تبارک اللہ احسن الخالقین “۔ ” یا اللہ ! میں نے تیرے لیے سجدہ کیا تجھ پر ایمان لایا اور تیرے ہی لیے اسلام سے بہرہ ور ہوں ، میرے چہرہ نے اسی ذات کو سجدہ کیا جس نے اس کو پیدا کیا اس کو صورت دی اس کے کان کھولے اور اس کو آنکھ عطا فرمائی اللہ تعالیٰ بہت بابرکت اور بہت بہترین خالق ہے۔ ور پھر سب سے سے آخری دعا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) التحیات اور سلام پھیرنے کے درمیان کرتے وہ یہ ہے۔ ” اللہم اغفرلی ما قدمت وما اخرت وما اسررت وما اعلنت وما اسرفت وما انت اعلم باء منی انت المقدم وانت المؤخر لا الہ الا انت “۔ یا اللہ میرے اگلے پچھلے گناہ معاف کردے اور ان گناہوں کو بخش دے جو میں نے پوشیدہ اور علانیہ کیے ہیں اور اس زیادتی کو بخش دے جو مجھ سے سرزد ہوئی ہے اور ان گناہوں کو بخش دے جن کا تو بخوبی علم رکھتا ہے تو ہی عزت و مرتبہ میں آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے ڈالا والا ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ (رواہ الطبرانی وعبدالرزاق وابن ابی شیبہ ، والامام احمد بن حنبل ومسلم فی کتاب صلوۃ المسافرین والدارمی وابو داؤد والترمذی والنسائی وابن خزیمہ والطحاوی وابن الح اور د وابن حبان فی صحیحہ والدارقطنی والبیہقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔