HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22739

22739- عن سالم أن ابن عمر كان يقصر الصلاة في مسيرة اليوم التام. "عب".
22739 ۔۔۔ سالم کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) پورے ایک دن کی مسافت پر قصر نماز پڑھتے تھے ۔ فائدہ : ۔۔۔ احادیث مذکورہ بالا پر غور کیا جائے تو مقدار مسافت کے متعلق تین عدد سامنے آتے ہیں ایک حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ پورے ایک دن کی مسافت پر قصر کیا جائے جیسا کہ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کرتے تھے ایک حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ 4 برد کی مسافتح جو 48 میل بنتی ہے پر قصر کیا جائے ۔ جب کہ قبل ازیں ایک حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ تین دن کی مسافت پر قصر کیا جائے اب ان تمام احادیث میں تطبیق یوں ہوسکتی ہے کہ اگر پورا ایک دن یعنی 24 گھنٹے پیدا سفر کیا جائے تو 48 میل (4 برد) کا فاصلہ طے کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ منزل بہ منزل دن دن کو سفر کیا جائے اور رات کو قیام کیا جائے تو اونٹ پر 48 میل کا سفر تین دین میں طے ہوگا اسی کو فقہاء کرام نے لیا ہے جب کہ 4 برد کا فاصلہ 48 میل کے برابر ہے گویا مرجع سب اعداد کا ایک ہی ہے ، رہی یہ بات کہ پیدل یا اونٹ پر پورے ایک دن میں 48 میل کا فاصلہ کیسے طے ہوسکتا ہے۔ میں کہتا ہوں یہ ممکن ہے چونکہ 8 اکتوبر کے زلزلہ کے دوران اس کا بخوبی مشاہدہ ہوا ہے چنانچہ آزاد کشمیر میں واقع سری نگر روڈ کو بالہ تاچناری چکوٹھی مکمل بند تھی ، ہمارے بہت قریبی عزیزوں نے ظہر کے وقت بھوکے پیٹ حالت روزہ میں کو ہالہ سے سفر شروع کیا اور دوسرے دن ظہر کے وقت سے پہلے ہٹیاں بالا اور چناری چکوٹھی پیدل چلتے ہوئے پہنچ گئے جب کہ انھیں سڑک سڑک پر ہی چلنا نہیں تھا بلکہ کہیں ٹیلے پر چڑھنا ہے کہیں سڑک میں سلائیڈنگ ہو رہی ہے تو متبادل راستہ اوپر نیچے سے اختیار کرنا ہے۔ جب کہ کو ہالہ تا بٹیاں بالا اور چناری چکوٹھی 60 (ساٹھ) میل (نوے کلومیڑ) سے زائد فاصلہ ہے لہٰذا حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) نے پورے ایک دن سفر 48 میل کیا 4 برد بھی 48 میل کے برابر ہیں اور یہی 48 میل کا فاصلہ اگر منزل بہ منزل معتدل چال سے طے کیا جائے تو تین دن میں طے ہوگا لہٰذا احادیث میں آنے والے مختلف اعداد میں کوئی فرق نہیں سب کا مرجع ایک ہی ہے واللہ اعلم بالصواب۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔