HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22903

22903- "أيضا" كنت في بيت ميمونة فقام النبي صلى الله عليه وسلم يصلي من الليل فقمت معه على يساره فأخذ بيدي فجعلني عن يمينه، ثم صلى ثلاث عشرة ركعة حرزت قيامه في كل ركعة قدر {يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ} . "عب".
22903 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کہتے ہیں ایک مرتبہ میں نے رات کو حضرت میمونہ (رض) کے ہاں قیام کیا چنانچہ رات کو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور نماز پڑھنے لگے میں بھی آپ کی بائیں طرف جا کھڑا ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کر اپنی دائیں طرف کرلیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیرا رکعتیں پڑھیں میں نے اندازہ کیا کہ ہر رکعت میں قیام آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورت ” یا ایھا المزمل “ پڑھ لینے کے بقدر کیا (حضرت عبداللہ ابن عباس (رض)) فرماتے ہیں : ایک رات میں نے اپنی خالہ میمونہ (رض) کے ہاں بسر کی شام ہوجانے کے بعد حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور فرمایا : کیا اس لڑکے نے نماز پڑھی ہے ؟ اہل خانہ نے جواب دیا : جی ہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سو گئے حتی کہ رات کا کچھ حصہ گزر گیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور وضو کیا میں بھی اٹھا اور آپ کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا پھر اپنا ازار لپیٹا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بائیں طرف (نماز پڑھنے) جا کھڑا ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کان یا سر سے پکڑ کر گھمایا اور اپنی دائیں طرف کھڑا کردیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانچ یا سات رکعت وتر پڑھے اور ان کے آخر میں سلام پھیرا ۔ (رواہ ابن جریر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔