HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22927

22927 (أيضا) بينا فتى من الانصار قدم علف ناضحه وأقام معاذ بن جبل صلاة العشاء فترك الفتى علفه فقام فتوضأ وحضر الصلاة وافتتح معاذ بسورة البقرة فصلى الفتى ، وترك معاذا وانصرف إلى ناضحه فعلفه ، فلما انصرف معاذ جاء الفتى فسبه ونفقه ثم قال : لآتين النبي صلى الله عليه وسلم فأخبره خبرك ، فقال الفتى : أنا والله لآتينه فلاخبرنه خبرك فأصبحا فأجتمعا عند النبي صلى الله عليه وسلم فذكره له معاذ شأنه فقال الفتى : إنا أهل عمل وشغل فطول علينا ، استفتح بسورة البقرة ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم : يا معاذ أتريد أن تكون فتانا ، إذا أممت الناس فاقرأ بسبح اسم ربك الاعلى ، والليل إذا يغشى ، واقرأ باسم ربك ، والضحى ، وبهذا النحو ، فقال عبد الله بن عبيد بن عمر : فدعا النبي صلى الله عليه وسلم الفتى فقال : يا معاذ ، ادع الله ، فدعا فقال للفتى ، ادع فقال : والله ما أدري طمطمتكما (1) هذه غير أني والله لئن لقيت العدو لاصدقن الله فلقي العدو ، فاستشهد ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم : صدق الله فصدقه الله. (عب وهو صحيح).
22927 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک انصاری نوجوان اپنی اونٹنی کے لیے چارہ لایا اتنے میں حضرت معاذ بن جبل (رض) نے عشاء کی نماز کھڑی کردی نوجوان نے چارہ وہیں چھوڑا ، وضو کیا اور نماز میں حاضر ہوگیا حضرت معاذ (رض) نے سورت بقرہ شروع کردی نوجوان نے الگ سے اپنی نماز پڑھی ، حضرت معاذ (رض) کو وہیں چھوڑا اور اپنی اونٹنی کو چار دیے چل پڑا جب حضرت معاذ (رض) ان سے فارغ ہوئے تو نوجوان ان کے پاس آیا اور انھیں برا بھلا کہا ، پھر بولا بخدا میں ضرور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤں گا اور تمہاری شکایت کروں گا حضرت معاذ (رض) نے کہا : میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤں گا اور تمہاری شکایت کروں گا ، چنانچہ صبح کو دونوں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ، پہلے حضرت معاذ (رض) نے اپنا موقف بیان کیا پھر نوجوان بولا : ہم مصروف کار لوگ ہیں اور دن بھر کام کاج میں مشغول رہتے ہیں اور پھر اس نے ہمیں لمبی نماز پڑھائی اور سورت بقرہ شروع کردی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے معاذ ! کیا تم فتنے کا باعث بننا چاہتے ہو ؟ جب لوگوں کو امامت کراؤتو ” سبح اسم ربک الاعلی واللیل اذا یغشی واقرا باسم ربک ، والضحی “۔ ان جیسی دوسری سورتیں پڑھا کرو عبداللہ عبید اللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نوجوان کو بلایا اور حضرت معاذ (رض) سے کہا : اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا مانگو چنانچہ حضرت معاذ (رض) نے دعا کی پھر نوجوان سے کہا : تم دعا مانگو اس نے جواب دیا : مجھے آپ کی بات سمجھ میں نہیں آئی لیکن بخدا ! دشمن سے میرا مقابلہ ہوگیا تو میں اللہ تبارک وتعالیٰ کو ضرور سچ کر دکھاؤں چنانچہ دشمن سے اس کا مقابلہ ہوگیا اور شہادت کی موت پائی اس پر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا اور اسے سچا کر دکھایا ۔ (رواہ عبدالرزاق، وھو صحیح)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔