HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22968

22968- عن أبي قلابة عن محمد بن أبي عائشة عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لعلكم تقرأون والإمام يقرأ؟ " قالوا: إنا لنفعل،" قال: "فلا تفعلوا إلا أن يقرأ أحدكم فاتحة الكتاب في نفسه". "ق في القراءة - وقال: "الرجل من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يكون إلا بثقة ومحمد بن أبي عائشة مولى لبني أمية ذكره "خ" في التاريخ وأبو قلابة من أكابر التابعين وفقهائهم".
22968 ۔۔۔ ابو قلابہ محمد بن ابو عائشہ کے واسطہ سے ایک صحابی کی حدیث نقل کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شاید تم قرات کرتے ہو دراں حالیکہ امام بھی قرات کررہا ہوتا ہے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : جی ہاں ہم قرات کرتے ہیں ، ارشاد فرمایا : ایسا مت کرو الا یہ کہ تم میں سے کوئی دل ہی دل میں فاتحۃ الکتاب پڑھ لے ۔۔ (رواہ البیہقی فی القراۃ) فائدہ : ۔۔۔ بیہقی (رح) کہتے ہیں صحابی کا مجہول ہونا حدیث کی پختگی میں باعث ضرر نہیں چونکہ ہر صحابی ثقہ ہوتا ہے ، اور محمد بن ابی عائشہ کے متعلق امام بخاری (رح) نے اپنی تاریخ میں ذکر کیا ہے کہ وہ بنی امیہ کا آزاد کردہ غلام ہے اور ابو قلابہ اکابر تابعین میں سے ہیں۔ بیہقی (رح) کی اس تفصیل سے ثابت ہوا کہ یہ حدیث بےغبار ہے چونکہ اس کے راوی ثقہ ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔