HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23064

23064- "مسند جابر بن عبد الله" قال: "صرع رسول الله صلى الله عليه وسلم عن فرس له فوقع على جذع فانفكت قدمه، فدخلنا عليه نعوده وهو يصلي في مشربة لعائشة جالسا فصلينا بصلاته ونحن قيام، ثم دخلنا عليه مرة أخرى وهو يصلي جالسا فصلينا بصلاته ونحن قيام فأومأ إلينا أن اجلسوا،" فلما صلى قال: "إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا صلى قائما فصلوا قياما، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا، ولا تقوموا وهو جالس كما يفعل أهل فارس بعظمائها". "ش".
23064 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھوڑے سے نیچے گرگئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جسم اطہر ایک تنے کے ساتھ جا لگا جس کی وجہ سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاؤں مبارک میں چوٹ آئی ہم آپ کی عبادت کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کے حجرے میں بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے ہم نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھنا چاہی چنانچہ ہم پیچھے کھڑے ہوئے گئی ہم دوسری بار پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے (اس بار بھی) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے ہم بھی آپ کے ساتھ نماز میں شریک ہوئے اور آپ کے پیچھے کھڑے ہوگئے چنانچہ آپ نے ہماری طرف اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ ۔ جب نماز سے فارغ ہوئے ارشاد فرمایا : امام اس لیے مقرر کیا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے ، امام جب کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور اگر امام بیٹھا ہو تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ۔ اور امام اگر بیٹھا ہو تو تم مت کھڑے ہوجایا کرو جیسا کہ اہل فارس اپنے بڑوں کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔