HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23090

23090- عن علي قال: "مررت مع عثمان على مسجد فرأى فيه خياطا، فأمر بإخراجه، فقلت: يا أمير المؤمنين إنه يقم المسجد أحيانا ويرشه ويغلق أبوابه، فقال: يا أبا الحسن سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: جنبوا مساجدكم صناعكم". (خط في تلخيص المتشابه، كر - وفيه انقطاع، وفيه: محمد بن مجيب بن محبوب الثقفي الكوفي قال أبو حاتم: ذاهب الحديث) .
23090 ۔۔۔ علی (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے ساتھ جا رہا تھا ہم ایک مسجد کے پاس سے گزرے اس میں درزی تھا ۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے درزی کو مسجد سے باہر نکال دینے کا حکم دیا میں نے کہا : اے امیر المؤمنین ! یہ (درزی) مسجد میں جھاڑو دیتا ہے فرش پر پانی ڈالتا ہے اور مسجد کے دروازے بھی بند کرتا ہے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے فرمایا : اے ابو الحسن میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا ہے فرما رہے تھے کہ اپنی مساجد کو کاریگروں (صنعتکاروں) سے بچاؤ (رواہ ابن عساکر والخطیب فی تلخیص المتشابہ) کلام : ۔۔۔ نیز اس حدیث کی سند میں انقطاع بھی ہے اور اس کی سند میں محمد بن مجیب بن محبوب ثقفی کوفی راوی ہے اس کے بارے میں ابو حاتم کہتے ہیں کہ یہ ذاہب الحدیث ہے۔ فائدہ : ۔۔۔ جہاں تک مسجد کی خدمت کی بات ہے اس میں ہر خاص وعام کو اجازت ہے چونکہ مسجد کی خدمت کار ثواب ہے اور ثواب کا مستحق ہر شخص ہے۔ واللہ اعلم۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔