HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23158

23158- عن مطر عن الحسن عن أبي الوقاص قال: "سهام المؤذنين عند الله يوم القيامة كسهام المجاهدين وهم فيما بين الأذان والإقامة كالمتشحط في دمه في سبيل الله،" وقال عبد الله بن مسعود: "لو كنت مؤذنا ما باليت أن لا أحج ولا أعتمر ولا أجاهد،" قال: وقال عمر بن الخطاب: "لو كنت مؤذنا لكمل أمري وما باليت أن لا أنتصب لقيام الليل ولا صيام النهار سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: اللهم اغفر للمؤذنين اللهم اغفر للمؤذنين، فقلت: تركتنا يا رسول الله ونحن نجتلد على الأذان بالسيوف؟ " قال: "كلا يا عمر إنه سيأتي على الناس زمان يتركون الأذان على ضعفائهم، وتلك لحوم حرمها الله على النار لحوم المؤذنين" قال: "وقالت عائشة لهم هذه الآية: {وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلاً مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحاً وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ} قالت: هو المؤذن، فإذا قال حي على الصلاة، فقد دعا إلى الله، وإذا صلى فقد عمل صالحا،" وإذا قال: "أشهد أن لا إله إلا الله فهو من المسلمين". (هب) .
23158 ۔۔۔ مطر حسن بصری (رح) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن وقاص (رض) نے فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں قیامت کے دن مؤذنین کا حصہ مجاہدین کے حصہ کے برابر ہوگا اور موذنین کی اذان و اقامت میں مثال ایسی ہے جیسے کوئی مجاہد اللہ کی راہ میں خون میں لت پت ہو۔ حسن کہتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا فرمان ہے : اگر میں موذن ہوتا تو مجھے حج عمرہ اور جہاد کرنے کی کچھ پروا نہ ہوتی ۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ : اگر میں موذن ہوتا تو میرا معاملہ مکمل ہوچکا ہوتا پھر مجھے راتوں کے قیام اور دن کے روزوں کی کچھ پر وہ نہ ہوتی چونکہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے ہمیں چھوڑ دیا ہم تو اذان کے لیے تلواروں سے جھگڑیں گے ارشاد ہو ان اے عمر ! ہرگز ایسا نہیں ہوگا عنقریب ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ اذان کی ذمہ داری معاشرہ کے ضعیف (نچلے درجہ کے ) لوگوں کے سپرد ہوگی حالانکہ موذنین کے گوشت پوست کو اللہ تعالیٰ نے آگ پر حرام کردیا ہے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں ک موذنین کی شان میں یہ آیت ہے۔ ” ومن احسن قولا ممن دعا الی اللہ وعمل صالحا وقال اننی من المسلمین “۔ س آدمی سے زیادہ اچھی بات کس کی ہوسکتی ہے جو اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف بلاتا ہو اور نیک عمل کرتا ہوں اور کہتا ہو کہ میں بلاشبہ مسلمان ہوں حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں اس آیت کا مصداق موذن ہے چنانچہ جب وہ ” حی علی الصوۃ “ کہتا ہے تو گویا اس نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف آنے کی دعوت دی اور جب وہ نماز پڑھ لیتا ہے تو اس نے نیک عمل کرلیا اور جب وہ ”’ اشھد ان لا الہ الا اللہ “۔ کہتا ہے تو اس نے اپنے مسلمان ہونے کا اقرار کرلیا (رواہ البیھقی فی شعب الایمان)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔