HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23267

23267- (أيضا) كان مع النبي صلى الله عليه وسلم رجلان: أحدهما لا يكاد يفارقه ولا يعرف له كثير عمل، وكان الآخر لا يكاد يرى ولا يعرف له كثير عمل، فقال الذي لا يفارق رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا رسول الله ذهب المصلون بأجر الصلاة، وذهب الصائمون بأجر الصائمين، وما عندي إلا حب الله ورسوله قال: "فإن لك ما احتسبت وأنت مع من أحببت، وأما الآخر فمات فقال النبي صلى الله عليه وسلم في أصحابه هل علمتم أن الله أدخل فلانا الجنة؟ فعجب القوم فإنه كان لا يكاد يرى، فقام بعضهم إلى امرأته فسأل امرأته عن عمله، فقالت: ما كان في ليل ولا نهار ولا على أي حال ما كان فقال المؤذن: أشهد أن لا إله إلا الله قال مثل قوله أقر وأكفر من أبى ذلك" وإذا قال: "أشهد أن محمدا رسول الله قال مثل هذا، فقال الرجل: بهذا الحديث دخل الجنة". (أبو الشيخ وفيه: عبد الرحمن بن ثابت بن ثوبان قال (حم) : وغيره ليس بالقوي) .
23267 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ دو آدمی رہا کرتے تھے ان میں سے ایک تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جدا ہی نہیں ہوتا تھا اور اس کا کوئی زیادہ عمل نہیں دیکھا گیا دوسرا اتنازیادہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نہیں دیکھا جاتا تھا اور نہ ہی اس کا کوئی زیادہ عمل تھا ۔ بہرحال جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جدا نہیں ہوتا تھا اس نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نمازیوں نے نماز کا اجر وثواب سمیٹ لیا روزہ داروں نے روزوں کا اجر وثواب سمیٹ لیا اور میرے پاس اللہ اور اللہ کے رسول کی محبت کے سوا کچھ نہیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس عمل کی تم نے نیت کی ہے اس کا اجر وثواب تمہارے لیے ہے اور تمہارا حشر اسی کے ساتھ ہوگا ، جس سے تمہیں محبت ہے رہی بات دوسرے کی وہ مرگیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے کہا : کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں شخص کو جنت میں داخل کرے گا ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے اس پر تعجب کیا اور کہا : وہ تو ایسا نہیں معلوم ہوتا ۔ چنانچہ بعض صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اس آدمی کی بیوی کے پاس گئے اور اس سے اس کے مخفی عمل کے بارے میں پوچھا : بیوی نے جواب دیا : وہ دن میں ہو یا رات میں خواہ جس حال میں ہو موذن کو جب ” اشھد ان لا الہ الا اللہ “۔ کہتے سنتا تو جواب میں یہی کلمہ دہراتا اور کہتا میں اس کا اقرار کرتا ہوں اور جو اس کا انکار کرے میں اس کی تکفیر کرتا ہوں اور جب موذن ” اشھد ان محمدا رسول اللہ “۔ کہتا تو وہ بھی یہی کلمہ دہراتا چنانچہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین بولے وہ اس عمل کی وجہ سے جنت میں داخل ہوگا ۔ (رواہ ابو الشیخ) کلام : ۔۔۔ اس حدیث کی سند میں عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے اس کی متعلق امام احمد بن حنبل (رح) کا کہنا ہے کہ یہ غیر معتبر روای ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔