HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23322

23322- عن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف قال: "كان أبو ذر الغفاري جالسا إلى جنب أبي بن كعب يوم الجمعة ورسول الله صلى الله عليه وسلم يخطب فتلا رسول الله صلى الله عليه وسلم آية لم يكن أبو ذر سمعها: فقال أبو ذر لأبي: متى أنزلت هذه الآية؟ فلم يكلمه، فلما أقيمت الصلاة قال له أبو ذر ما منعك أن تكلمني حين سألتك؟ فقال له أبي إنه ليس لك من جمعتك إلا ما لغوت فانطلق أبو ذر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبره فقال: صدق أبي فقال أبو ذر: أستغفر الله وأتوب إليه فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اللهم اغفر لأبي ذر وتب عليه". (الروياني والديلمي) .
23322 ۔۔۔ حضرت ابو سلمہ بن سعد بن عبدالرحمن بن عوف (رض) روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن حضرت ابوذر غفاری (رض) حضرت ابی بن کعب (رض) کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے درآنحالیکہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے دوران خطبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آیت تلاوت کی جسے حضرت ابوذر (رض) نے اس سے قبل نہیں سنا تھا ۔ حضرت ابوذر (رض) نے حضرت ابی (رض) سے پوچھا یہ آیت کب نازل ہوئی ہے ؟ حضرت ابی (رض) نے کوئی جواب نہ دیا ۔ جب نماز کھڑی کی گئی تو حضرت ابوذر (رض) نے حضرت ابی (رض) سے پوچھا : تم نے میرے سوال کا جواب کیوں نہیں دیا تھا ؟ حضرت ابی (رض) نے کہا جمعہ کے خطبہ کے دوران آپ جو بات بھی کریں گے وہ لغو سمجھی جائے گئی ، چنانچہ حضرت ابوذر (رض) نماز کے بعد حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس کا تذکرہ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابی نے سچ کہا اس پر حضرت ابوذر (رض) نے کہا : میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے بخشش کا خواستگار ہوں اور توبہ کرتا ہوں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یا اللہ ! ابو ذر (رض) کی مغفرت کر دے اور اس کی توبہ قبول فرما ۔ (رواہ الفرویانی والدیلمی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔