HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23359

23359- (مسند علي رضي الله عنه) عن عاصم بن ضمرة قال: "سألنا عليا عن تطوع النبي صلى الله عليه وسلم بالنهار فقال: إنكم لا تطيقونه، قلنا أخبرنا به نأخذ منه ما أطقنا، فقال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا صلى الفجر أمهل حتى إذا كانت الشمس من ها هنا يعني من قبل المشرق مقدارها من صلاة العصر من ها هنا يعني من قبل المغرب قام فصلى أربعا وأربعا قبل الظهر إذا زالت الشمس وركعتين بعدها، وأربعا قبل العصر يفصل بين كل ركعتين بالتسليم على الملائكة المقربين ومن تبعهم من المؤمنين والمسلمين،" قال علي: "تلك عشرة ركعة تطوع رسول الله صلى الله عليه وسلم وقل من يداوم عليها". (ش، حم وابن منيع، ت وقال: حسن؛ ن، هـ ع وابن جرير وصححه وابن خزيمة، ق ض) .
23359 ۔۔۔ ” مسند علی (رض) عاصم بن ضمرہ روایت نقل کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت علی (رض) سے پوچھا : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دن کو کیسے نفل پڑھتے تھے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس طرح حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نفل پڑھتے تھے اس کی تم طاقت نہیں رکھتے ہو ہم نے کہا : آپ ہمیں بتائیں جتنی ہم میں طاقت ہوئی ہم حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمل کو اختیار کریں گے حضرت علی (رض) فرمایا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی نماز پڑھ کر توقف کرتے اور جب سورج یہاں پہنچ جاتا یعنی مشرق کی طرف سے اتنی مقدار میں ہوجاتا جتنی میں مغرب کی طرف عصر کے وقت ہوتا ہے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوجاتے اور چار رکعت پڑھتے اور جب سورج زائل ہوجاتا تو ظہر سے قبل چار رکعت پڑھتے پھر ظہر کی نماز کے بعد دو رکعت پڑھتے عصر سے پہلے بھی چار رکعت پر ھتے ہر دو رکعتوں میں فرق مقرب فرشتوں مومنین اور مسلمانوں پر سلام بھیج کر کرتے ۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ دس رکعتیں نفل تھیں جن پلر کہ مداومت کرنے والے کم ہی ہیں۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ والامام احمد بن حنبل وابن منیع والترمذی وقال حسن والنسائی وابن ماجہ وابو یعلی وابن جریر وصححہ وابن حزیمۃ والبیھقی والضیاء المقدسی ) فائدہ : ۔۔۔ ہر فرض نماز کے ساتھ معروف سنتوں کو کتب فقہ وحدیث میں نفل کی اصطلاح سے تعبیر کیا جاتا ہے لہٰذا مؤلف (رح) نے اس باب میں جو نفل کا لفظ استعمال کیا ہے س سے مراد بھی معروف عندنا سنن ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔