HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23397

23397- عن علي قال: "دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على فاطمة من الليل فأيقظنا للصلاة، ثم رجع إلى بيته فصلى هويا من الليل فلم يسمع لنا حسا، فرجع إلينا فأيقظنا فقال: قوما فصليا، فجلست وأنا أعرك عيني وأنا أقول: والله ما نصلي إلا ما كتب الله لنا، إنما أنفسنا بيد الله تعالى، فإذا شاء أن يبعثنا بعثنا فولى رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يقول ويضرب بيده على فخذه: ما نصلي إلا ما كتب الله لنا ما نصلي إلا ما كتب الله لنا قالها مرتين: {وَكَانَ الْأِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلاً} . (ع وابن جرير وابن خزيمة حب) .
23397 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ ایک رات حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فاطمہ (رض) کے پاس تشریف لائے ہمیں نماز کے لیے جگایا اور پھر اپنے گھر کی طرف واپس لوٹ گئے اور رات کو کافی دیر تک نماز پڑھتے رہے اس دوران حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری کوئی حرکت محسوس نہ کی (جس سے پتہ چل سکے کہ ہم نماز کے لیے اٹھ گئے ہیں ) چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف پھر لوٹے اور ہمیں جگایا اور فرمانے لگے دونوں اٹھو اور نماز پڑھو میں اٹھ کر آنکھیں ملنے لگا اور میں نے کہا بخدا ! ہم صرف اللہ تبارک وتعالیٰ کی فرض کردہ نماز ہی پڑھیں گے چونکہ ہماری جانیں اللہ تبارک وتعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہیں جب وہ ہمیں اٹھانا چاہیے گا ہم اٹھ جائیں گے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس چلے گئے اور اپنی ران پر ہاتھ مارتے ہوئے فاما رہے تھے ہم صرف اللہ تبارک وتعالیٰ کی فرض کردہ نماز ہی کو پڑھیں گے ہم صرف اللہ کی فرض کر وہ نماز ہی کو پڑھیں دو مرتبہ فرمایا اور یہ آیت تلاوت کی ۔ ” وکان الانسان اکثر شیء جدلا “ یعنی انسان جھگڑے کا بہت خوگر ہے (رواہ ابو یعلی وابن جریر وابن جریر وابن خزیمہ وابن حبان )

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔