HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23400

23400- (أيضا) مررت بالنبي صلى الله عليه وسلم ليلة وهو يصلي في المسجد فقمت أصلي وراءه يخيل إلي أنه لا يعلم فاستفتح سورة البقرة، فقلت: إذا جاء مائة آية ركع فجاءها فلم يركع فقلت: إذا جاء مائتي آية ركع فجاءها فلم يركع فقلت: إذا ختمها ركع، فختم فلم يركع، فلما ختم قال: "اللهم لك الحمد وترا، ثم افتتح آل عمران فقلت: إن ختمها ركع فلم يركع" وقال: "اللهم لك الحمد ثلاث مرات، ثم افتتح سورة النساء، فقلت: إذا ختم ركع فختمها فركع، فسمعته يقول: سبحان ربي العظيم ويرجع شفتيه فأعلم أنه يقول غير ذلك، ثم سجد فسمعته يقول: سبحان ربي الأعلى ويرجع شفتيه فأعلم أنه يقول غير ذلك فلا أفهم غيره، ثم افتتح سورة الأنعام فتركته وذهبت". (عب) .
23400 ۔۔۔ حضرت حذیفہ بن یمان (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہاں رات گزاری چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور مسجد میں جا کر نماز پڑھنے لگے میں بھی آپ کے پیچھے نماز پڑھنے کے لیے جا کھڑا ہوا میرا خیال ہے کہ شاید حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو میرا علم نہیں ہوا تھا چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورت بقرہ شروع کردی میں سمجھا شاید سو آیات پڑھنے کے بعد رکوع کرلیں لیکن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع نہ کیا میں نے کہا شاید وہ سو آیات پڑھ لینے کے بعد رکوع کرلیں لیکن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر بی رکوع نہ کیا میں نے کہا : جب سورت ختم کرلیں گے تو رکوع کریں گے چنانچہ سورت تو ختم کی لیکن رکوع نہ کیا جب سورت ختم کہ تو کہا :” اللھم لک الحمد “ (تین بار کہا) پھر آپ نے سورت نساء شروع کردی میں نے کہا : اس کو ختم کرکے رکوع کرلیں گے چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورت ختم کی اور رکوع کیا میں نے سنا کہ آپ رکوع میں کہہ رہے تھے ” سبحان ربی العظیم “ آپ اپنے ہونٹوں کو ہلاتے رہے میں نے کہا ۔ آپ اس کے علاوہ کچھ اور بھی پڑھ رہے ہیں پھر سجدہ کیا اور سجدہ میں کہا ” سبحان ربی الاعلی “ آپ اپنے ہونٹوں کو ہلاتے رہے مجھے یقین ہے کہ آپ نے کچھ اور بھ پڑھا لیکن میں اسے نہ سمجھ سکا پھر آپ نے سورت انعام شروع کردی لیکن میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھوڑ کر چل دیا (رواہ عبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔