HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23469

23469- عن نوفل ابن إياس الهذلي قال: "كنا نقوم في عهد عمر ابن الخطاب فرقا في المسجد في رمضان ها هنا وها هنا، وكان الناس يميلون إلى أحسنهم صوتا فقال عمر: ألا أراهم قد اتخذوا القرآن أغاني، أما والله لئن استطعت لأغيرن هذا، فلم أمكث إلا ثلاث ليال حتى أمر أبي بن كعب فصلى بهم، ثم قام في آخر الصفوف فقال: لئن كانت هذه البدعة لنعمت البدعة هي". (ابن سعد، خ في خلق الأفعال وجعفر الفريابي في السنن) .
23469 ۔۔۔ نوفل بن ایاس ھذلی کی روایت ہے کہ ہم سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے دور خلافت میں مسجد میں مختلف ٹولیوں میں نماز (تراویح) پڑھتے تھے چنانچہ ایک جماعت یہاں کھڑی ہے دوسری وہاں، اور جس قاری کی آواز زیادہ اچھی ہوتی لوگوں کا رجحان اس کی طرف زیادہ ہوتا یہ حالت دیکھ کر سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا : میں سمجھتا ہوں کہ ان لوگوں نے قرآن مجید کو گیتوں کا مجموعہ بنا لیا ہے بخدا ! اگر مجھ میں طاقت ہوئی تو اس حالت کو میں ضرور تبدیل کروں گا چنانچہ اس کے بعد صرف تین ہی راتیں گزری تھیں آپ (رض) نے حضرت ابی بن کعب (رض) کو حکم دیا کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں پھر آپ (رض) نے آخری صف میں کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ اگر یہ نئی بات ہے تو بہت اچھی ہے۔ مرواہ ابن سعد والبخاری فی خلق الافعال وجعفر الفریابی فی السنن) فائدہ : ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے باجماعت تراویح کو جو بدعت کہا ہے یہ لغوی معنی میں ہے نہ کہ اصطلاحی معنی میں یعنی بدعت نیا طریقہ نئی بات کے ہے اسے اصطلاحی بدعت سے نہیں تعبیر کیا جاسکتا چونکہ اس وقت صحابہ کرام (رض) کی کثیر تعداد موجود تھی آپ (رض) کی رائے سب صحابہ نے نہ صرف بخوشی قبول کہ بلکہ اس کی حماعت کی اور توثیق کی لہٰذا صحابہ کرام (رض) کا اس پر اجماع ہوگیا لہٰذا سے بدعت کہنا یا سمجھنا خطرہ سے خالی نہیں ۔ م بل اقول ان قائلہ کا دان یفسق بل یکفر لانہ قدانکر اجماع الصحابۃ (رض) واللہ اعلم )

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔