HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23500

23500- عن ابن جريج قال: "قال مجاهد في قوله: {إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا} نزلت يوم كان النبي صلى الله عليه وسلم بعسفان والمشركون بضجنان فتوافقوا فصلى النبي صلى الله عليه وسلم بأصحابه صلاة الظهر أربعا ركوعهم وسجودهم وقيامهم معا جميعهم فهم بهم المشركون أن يغيروا على أمتعتهم ويقاتلوهم فأنزل الله تعالى عليه: {فَلْتَقُمْ طَائِفَةٌ} فصلى النبي صلى الله عليه وسلم العصر وصف أصحابه صفين وكبر بهم جميعا فسجد الأولون بسجوده، والآخرون قيام لم يسجدوا حتى قام النبي صلى الله عليه وسلم والصف الأول، ثم كبر بهم وركعوا جميعا، فقدموا الصف الآخر واستأخروا فتعاقبوا السجود كما فعلوا أول مرة وقصر النبي صلى الله عليه وسلم صلاة العصر ركعتين. (ابن جرير وابن المنذر وابن أبي حاتم، عب) .
23500 ۔۔۔ ابن جریح روایت کرتے ہیں کہ مجاہد فرماتے ہیں کہ آیت کریمہ ” اخفتم ان یفتنکم الذین کفروا “۔ (یعنی اگر تمہیں خوف ہو کر کفار تمہیں فتنہ میں مبتلا کریں گے) اس دن نازل ہوئی جس دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام عسفان میں تھے جب کہ مشرکین مقام ضجنان میں دونوں فریق باہم مقابل تھے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو ظہر کی نماز چار رکعات پڑھائی رکوع سجود اور قیام سب نے اکٹھے مل کر کیا اسی دوران مشرکین نے مسلمانوں کے سازوسامان پر چھاپہ مارنا چاہا اور مسلمانوں کو قتل کرنا چاہا کہ اللہ عزوجل نے آیت ” فلتقم طائفۃ “۔ (یعنی ایک جماعت دشمن کے مدمقابل کھڑی رہے ) نازل فرمائی چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھی تو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے دو صفیں بنالیں سب صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ توتکبیر تحریمہ کہی لیکن پہلی صف والوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا اور دوسرے کھڑے رہے اور انھوں نے سجدہ نہ کیا حتی کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور پہلی صف والے کھڑے ہوئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور سب نے مل کر رکوع کیا پھر پچھلی صف آگے آگئی اور اگلی صف پیچھے چلی گئی یوں آگے والوں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا جیسا کہ پہلی مرتبہ آگے والوں نے کیا تھا ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز قصر کر کے دو رکعتیں پڑھی ۔ (رواہ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وعبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔