HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23546

23546- عن ابن عباس قال: "قحط الناس على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فخرج من المدينة إلى بقيع الغرقد معتما بعمامة سوداء قد ارخى طرفها بين يديه والأخرى بين منكبيه متكئا قوسا عربية، فاستقبل القبلة فكبروه صلى بأصحابه ركعتين جهر فيهما بالقراءة قرأ في الأولى إذا الشمس كورت، والثانية والضحى، ثم قلب رداءه لتنقلب السنة، ثم حمد الله عز وجل وأثنى عليه، ثم رفع يديه فقال: اللهم ضاحت بلادنا وأغبرت أرضنا وهامت دوابنا، اللهم منزل البركات من أماكنها وناشر الرحمة من معادنها بالغيث المغيث أنت المستغفر للآثام فنستغفرك للجامات من ذنوبنا ونتوب إليك من عظيم خطايانا، اللهم أرسل السماء علينا مدرارا واكفا مغزورا من تحت عرشك من حيث ينفعنا غيثا مغيثا دارعا رايعا (3) ممرعا (4) طبقا (5) غدقا وخصبا تسرع لنا به النبات وتكثر لنا به البركات وتقبل به الخيرات، اللهم إنك قلت في كتابك: {وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ} اللهم فلا حياة لشيء خلق من الماء إلا الماء اللهم وقد قنط الناس أو من قنط منهم وساء ظنهم وهامت بهائمهم وعجت عجيج الثكلى على أولادها إذ حبست عنا قطر السماء فدقت لذلك عظمها وذهب لحمها وذاب شحمها، اللهم ارحم أنين الآنة، وحنين الحانة، ومن لا يحمل رزقه غيرك، اللهم ارحم البهائم الحائمة والأنعام السائمة، والأطفال الصائمة، اللهم ارحم المشايخ الركع، والأطفال الرضع والبهائم الرتع، اللهم زدنا قوة إلى قوتنا ولا تردنا محرومين إنك سميع الدعاء برحمتك يا أرحم الراحمين، فما فرغ رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى جادت السماء حتى أهم كل رجل منهم كيف ينصرف إلى منزله فعاشت البهائم وأخصبت الأرض وعاش الناس، كل ذلك ببركة رسول الله صلى الله عليه وسلم". (كر ورجاله ثقات) .
23546 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد میں قحط پڑا جس سے لوگ بہت متاثر ہوئے چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ سے بقیع غرقد میں تشریف لائے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیاہ رنگ کا عمامہ سر پر باندھ رکھا تھا اور اس کا شملہ سامنے لٹکا رکھا تھا جب کہ دوسرا شملہ مونڈھوں کے درمیان ڈالا ہوا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک عربی کمان کا سہارا لیتے ہوئے تشریف لائے چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو دو رکعتیں پڑھائیں اور جہرا قرات کی پہلی رکعت میں سورة اذا الشمس کورت ، اور دوسری رکعت میں سورة والضحی پڑھی ، پھر آپ نے چادر پلٹی تاکہ خشک سالی بھی پلٹ جائے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کی اور اس کے بعد ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کی ، یا اللہ ہمارا ملک کچھ بھی اگانے کے قابل نہیں رہا ہماری زمین غبار آلود ہوچکی ہے ہمارے چوپائے شدت پیاس کی وجہ سے سرگرداں ہیں ، اے اللہ ! اپنے خزانوں سے برکات کے نازل کرنے والے ، رحمت کے خزانوں سے رحمت پھیلانے والے ! ہمیں فریاد رسی والی بارش عطا فرما تو ہی گناہوں کو بخشنے والا ہے ہم اپنے سارے گناہوں کے لیے تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیں ہم اپنی خطاؤں سے تیرے حضور توبہ کرتے ہیں ، یا اللہ ہمارے اوپر آسمان سے موسلا دھار بارش نازل فرما جو ہر طرف بہہ جانے والی ہو جو تیرے عرش کے نیچے سے کثرت سے برسے جو بارش ہمیں نفع پہنچائے اور اس کا انجام بھی اچھا ہو ، جو غلبہ اور گھاس اگانے والی ہو جو مزیدار ہو شادابی والی ہو جو زمین کو بھرپور بھر دے جو موسلادھار ہو اور سبزہ اگانے والی ہو جو گھا س اور سبزے کو جلدی جلدی اگا دے اور جو ہمارے لیے برکات کی کثرت کر دے جو بھلائیوں کیے لیے قبولیت کا درجہ رکھتی ہو یا اللہ تو نے ہی اپنی کتاب میں فرمایا ہے کہ ” وجعلنا من الماء کل شیء حی “ ۔ یعنی ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا یا اللہ ! پانی سے پیدا کی جانے والی چیز میں برائے نام زندگی بھی نہیں رہی اب ہر چیز کی زندگی صرف اور صرف پانی سے باقی رہ سکتی ہے یا اللہ ! لوگ مایوس ہوچکے ہیں اور بدگمان ہوچکے ہیں ، ان کے چوپائے شدت پیاس سے سرگرداں ہیں یا اللہ جب تو نے بارش بند کردی تو ماں کی اولاد ہر رونے کی وجہ سے گھگھی بندھ جائے گی ، اس کی ہڈیاں چور چور ہوجائیں گی اس کے بدن کا گوشت ختم ہوجائے گا اس کی چربی پگھل جائے گی یا اللہ ! رونے والی پر رحم فرما ہنہنانے والی پر رحم فرما کون ایسا ہے جس کے رزق کا بیڑا تو نے اپنے ذمہ نہ لیا ہو یا اللہ سرگرداں بہائم اور چرنے والے چوپاؤں پر رحم فرما روزہ دار بچوں پر رحم فرما ، یا اللہ ! کوزہ پشت بوڑھوں پر رحم فرما دودھ پیتے بچوں اور چرں ے والے چوپایوں پر رحم فرما اللہ ! ہماری قوت میں اضافہ فرما اور ہمیں محروم واپس نہ لوٹانا بیشک تو دعاؤں کو سنتا ہے اے ارحم الرحمین ! ہم تیری رحم کے امیدوار ہیں۔ چنانچہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا سے فارغ ہیں ہوئے تھے کہ آسمان نے سخاوت کے دریا بہا دیئے حتی کہ ہر شخص پریشان ہوگیا کہ اپنے گھر کیسے واپس لوٹ کر جائے ، جانوروں میں نئی زندگی آگئی زمین سرسبز و شاداب ہوگئی لوگوں میں زندگی کی چہل پہل آگئی یہ سب کچھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی برکت سے تھا ۔ مرواہ ابن عساکر ورجالہ ثقات)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔