HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23549

23549- عن أنس قال: "جاء أعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم وشكا إليه قلة المطر وجدوبة السنة فقال: يا رسول الله لقد أتيناك وما لنا بعير نيط ولا صبي يصطبح،" وأنشد: أتيناك والعذراء يدمى لبانها ... وقد شغلت أم الصبي عن الطفل وألقت بكفيها الفتى لاستكانة ... من الجوع ضعفا ما يمر وما يحلي ولا شيء مما يأكل الناس عندنا سوى الحنظل العامي والعلهز الفسل وليس لنا إلا إليك فرارنا ... وأين فرار الناس إلا إلى الرسل فمد رسول الله صلى الله عليه وسلم يده يدعو فما رد يده إلى نحره حتى استوت السماء بأرواقها وجاء أهل البطاح يضجون يا رسول الله الطرق، فقال: حوالينا ولا علينا، فانجلى السحاب حتى أحدق بالمدينة كالإكليل فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت نواجذه وقال: "لله در أبي طالب لو كان حيا لقرت عيناه، من ينشدنا قوله،" فقام علي بن أبي طالب فقال: يا رسول الله لعلك أردت قوله: وأبيض يستسقى الغمام بوجهه ... ثمال اليتامى عصمة للأرامل يلوذ به الهلاك من آل هاشم ... فهل عنده في نعمة وفواضل كذبتم وبيت الله يبزى محمد ... ولما نقاتل دونه ونناضل ونسلمه حتى نصرع حوله ... ونذهل عن أبنائنا والحلائل فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أجل ذلك أردت. (الديلمي - وفيه: علي ابن عاصم متروك) .
23549 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ ایک دیہاتی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور بارش کی قلت اور خشک سالی کی شکایت کی اور کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم آپ کے پاس آئے ہیں ہمارے پاس کوئی اونٹ نہیں جسے باندھا جائے اور کوئی بچہ نہیں جو صبح کو چراغ جلائے پھر دیہاتی نے یہ اشعار پڑھے ۔ یتناک والعذراء یدمی لبسانھا : وقد شغلت ام الصبی عن الطفل : ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں درآنحالیکہ وہ دوشیزہ (عورت ، اونٹنی) کے تھنوں سے دودھ کی بجائے خون ابل رہا ہے اور بچے کی ماں اپنے بچے سے منہ موڑ چکی ہے۔ والقت بکفیا الفتی لا ستکانہ من الجوع ضعفا ما یمر وما یحلی : بھوک نے ماں اتنی کمزور بےہمت اور سست کردی ہے کہ اس نے اپنے ہاتھوں سے اپنا بچہ دور پھینک دیا ہے اس کے پاس اتنی چیز بھی نہیں جو اس کے منہ کو کڑواہٹ یا مٹھاس دے سکے ۔ ولا شیء مما یا کل الناس عندنا سوی الخظل العامی العلھز الفس : ہمارے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جسے لوگ کھاتے ہوں ہمارے پاس اگر کچھ ہے بھی وہ عام قسم کا اندرائن اور ردی قسم کی علھز بوٹی ہے (جسے کھایا ہی نہیں جاتا) ۔ لیس لنا الا الیک فرارنا واین فرار الناس الا الی الرسل : ہم بھاگ کر صرف آپ کے پاس آسکتے ہیں چونکہ لوگ اللہ کے پیغمبروں کے پاس بھاگ کر آتے ہیں۔ چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ مبارک پھیلائے اور دعا کی حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ اپنے سینے کی طرف واپس نہیں آئے تھے کہ آسمان ابر آلود ہوگیا اور موسلادھار بارش برسنے لگی اتنے میں اہل بطاح چیختے ہوئے آگئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ ! راستے بند چکے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یا اللہ بارش کا رخ ہمارے مضافات کی طرف موڑ دے اور ہمارے اوپر سے بارش ہٹا دے ۔ چنانچہ دیکھتے ہی دیکھتے بادل چھٹ گئے اور مدینہ آئینے کی طرح صاف و شفاف ہوگیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے ۔ حتی کہ آپ کی داڑھیں بھی دکھائی دینے لگیں ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابو طالب کی بھلائی اللہ ہی کے لیے ہے کاش اگر آج زندہ ہوتے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجاتی ان کے اشعار ہمیں کون سنائے گا ؟ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کھڑے ہوئے اور عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شاید آپ کی مراد ابو طالب کے یہ اشعار ہیں۔ وابیض یستسقی الغمام بوجھہ ثمال الیثامی عصمۃ للارامل : ور وہ ( حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سرخ) سفید چہرے والا ہے جس کی ذات کا واسطہ دے کر بارش طلب کی جاتی ہے وہ یتیموں کا فریاد رس ہے اور بیواؤں کی پناہ گاہ ہے۔ یلوذبہ الھلاک من ال ہاشم : فھل عندہ فی نعمۃ وفواضل : ہاشم کی اولاد کے ہلاکت زدہ لوگ اس کی پناہ حاصل کرتے ہیں اور اس کے پاس آکر نعمتوں اور فروانیوں میں آجاتے ہیں۔ کذبتم وبیت اللہ یبزی محمد ولما نقاتل دونہ ونناضل : (اے کفار مکہ) بیت اللہ کی قسم ! تم جھوٹ کہتے ہو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غالب ہو کر رہے گا ورنہ ہم اس کے آگے پیچھے دائیں بائیں قتال کریں گے اور تیروں کی بارش برسا دیں گے ۔ ونسلمہ حتی نصرع حولہ ونذھل عن ابنائنا والحلائل : ہم اسے صحیح و سلامت رکھیں گے حتی کہ ہم اس کے اردگرد پچھاڑ دیئے جائیں گے اور ہم اس وقت اپنے بیٹوں اور بیویوں کو بھلا دیں گے ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں میری مراد یہی اشعار ہیں۔ (رواہ الدیلمی) کلام : ۔۔۔ اس حدیث کی سنت میں علی بن عاصم ہے جو متروک راوی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔