HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2356

2356 – "إن هذا القرآن مأدبة الله، فتعلموا من مأدبته ما استطعتم إن هذا القرآن هو حبل الله والنور المبين، والشفاء النافع عصمة لمن تمسك به، ونجاة لمن اتبعه لا يعوج فيقوم ولا يزيغ فيستعتب ولا تنقضي عجائبه ولا يخلق عن كثرة الرد، فاتلوه فإن الله تعالى يأجركم على تلاوته بكل حرف عشر حسنات، أما إني لا أقول آلم حرف ولكن ألف ولام وميم ولا ألفين أحدكم واضعا إحدى رجليه يدع أن يقرأ سورة البقرة فإن الشيطان يفر من البيت الذي يقرأ فيه سورة البقرة، وإن أصفر البيوت لجوف أصفر (1) من كتاب الله". (ش ومحمد بن نصر وابن الانباري في كتاب المصاحف ك هب عن ابن مسعود) .
2356 ۔۔ یہ قرآن اللہ کا دستر خوان ہے۔ سو جتنا ہوسکے ، سیکھ لو۔ اور یہ قرآن اللہ کی رسی اور واضح نور ہے۔ شفاء دینے والا نفع مند ہے۔ جس نے اس کو تھاما وہ محفوظ ہوگیا۔ جس نے اس کی پیروی کی، اس کے لیے نجات دہندہ ہے۔ اس کی راہ کج نہیں ہوتی، جس کو درست کیا جائے۔ نہ جادہ حق سے منحرف ہوتی کہ اس کو واپس لایا جائے۔ اس کے عجائبات ختم نہیں ہوتے۔ بار بار دھرانے سے بوسیدہ نہیں ہوتا۔ اس کی تلاوت کرو۔ اللہ تمہیں ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں مرحمت فرمائے گا۔ میں نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے۔ بلکہ الف ایک حرف ہے۔ جس پر دس نیکیاں ملیں گی۔ لام ایک حرف ہے۔ اور میں کسی کو نہ پاؤں کہ وہ ٹانگ پر ٹانگ دھرے نخوت و غرور سے سورة بقرہ کو ترک کیے بیٹھا ہے۔ اس کی تلاوت کرو کیونکہ شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے، جس میں سورة بقرہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔ گھروں میں خالی و ویران گھر وہ دل ہے جو کتاب اللہ سے خالی ہو۔ (ابن ابی شیبہ، محمد بن نصر، ابن الانباری فی کتاب المصاحف، المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت ابن مسعود (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔