HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2362

2362 – "القرآن أفضل من كل شيء دون الله، وفضل القرآن على سائر الكلام كفضل الله على خلقه فمن وقر القرآن فقد وقر الله ومن لم يوقر القرآن فقد استخف بحق الله وحرمة القرآن عند الله كحرمة الوالد على ولده القرآن شافع مشفع وماحل مصدق فمن شفع له القرآن شفع، ومن محل (2) به القرآن صدق ومن جعل القرآن أمامه قاده إلى الجنة، ومن جعله خلفه ساقه إلى النار، حملة القرآن هم المحفوفون برحمة الله الملبسون نور الله المتعلمون كلام الله من عاداهم فقد عادى الله، ومن والاهم فقد والى الله يقول الله عز وجل يا حملة كتاب الله، استجيبوا لله بتوقير كتابه يزدكم حبا ويحببكم إلى خلقه يدفع عن مستمع القرآن سوء الدنيا ويدفع عن تالي القرآن بلوى الآخرة، ولمستمع آية من كتاب الله خير له من صبير ذهبا (1) وتالي آية من كتاب الله خير له مما تحت أديم السماء وإن في القرآن لسورة تدعى العظيمة عند الله يدعى صاحبها الشريف عند الله تشفع لصاحبها (2) يوم القيامة في أكثر من ربيعة ومضر وهي يس. " (أبو نصر السجزي في الابانة عن عائشة وقال: هذا من أحسن الحديث وأعز به (3) وليس في إسناده إلا مقبول ثقة الحكيم عن محمد بن علي مرسلا) (ك في تاريخه عن محمد بن الحنفية عن علي بن أبي طالب موصولا) .
2362 ۔۔ قرآن اللہ کے سوا ہر چیز سے افضل ہے۔ قرآن کی فضیلت تمام کلاموں پر ایسی ہے۔ جیسے اللہ کی فضیلت تمام مخلوق پر۔ جس نے قرآن کی توقیر کی، اس نے اللہ کی توقیر کی۔ جس نے قرآن کی توقیر نہ کی، اس نے اللہ کے حق کی اہانت کی۔ اللہ کے ہاں قرآن کی حرمت و عظمت ایسی ہے، جیسے کہ والد کے ہاں اپنی اولاد کی۔ قرآن ایسا شفاعت کنندہ ہے، جس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے اور ایسا مدعی ہے، جس کا دعوی تسلیم کیا جاتا ہے۔ جس کے لیے قرآن نے شفاعت کی، سن لی گئی۔ جس کے خلاف جھگڑا کیا، اسے تسلیم کیا گیا۔ جس نے اس کو اپنے آگے آگے رکھا، یہ اس کو جنت تک پہنچا دے گا۔ اور جس نے اس کو پسِ پشت ڈال دیا، اسے جہنم تک ہانک کر آئے گا۔ حاملین قرآن ہی اللہ کی رحمت کے سائے میں ہیں۔ اس کے نور کے ساتھ متصف ہیں۔ کلام الہی کو سیکھنے والے ہیں۔ جس نے ان سے دشمنی مول لی، اس نے درحقیقت اللہ سے جنگ مول لی۔ جس نے ان سے دوستی نبھائی، درحقیقت اللہ سے دوستی کی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے حاملین کتاب اللہ ! اس کی کتاب کی عزت و عظمت قائم کرو، اور اللہ کی اس پکار کا جواب دو ۔ وہ تم سے بڑھ کر محبت کرے گا اور اپنی مخلوق کے ہاں بھی تم کو ہر دلعزیز کردے گا۔ سننے کے لیے قرآن کی طرف کان لگانے والے سے دنیا کی تکلیف دفع کردی جاتی ہے اور پڑھنے والے سے آخرت کی مصیبت دفع کردی جاتی ہے۔ قرآن کی ایک آیت سنے والے کے لیے یہ سونے کے پہاڑ سے بہتر ہے۔ اور قرآن کی ایک آیت تلاوت کرنے والے کے لیے یہ آسمان کے تلے کی تمام اشیاء سے بہتر ہے۔ قرآن میں ایک سورت ہے، جس کو اللہ کے ہاں عظیمہ سے پکارا جاتا ہے۔ اس کے پڑھنے والے کو اللہ کے ہاں بلایا جائے گا اور یہ سورت اس کے لیے قبیلہ ربیعۃ و مضر سے زیادہ افراد کے بارے میں شفاعت کرے گی۔ اور یہ " سورة یس " ہے۔ (السجزی فی الابانۃ بروایت عائشۃ (رض))
یہ حدیث حسن ہے اس کی اسناد میں مقبول سے کم سے کم درجہ راوی نہیں ہے۔ (الحکیم بروایت محمد بن علی مرسلا) (المستدرک للحاکم فی تاریخہ بروایت محمد بن الحنفیہ عن علی بن ابی طالب موصولا)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔